01 January 2013 - 16:45
News ID: 4956
فونت
رسا نيوز ايجنسي ـ شيعہ علماء کونسل پاکستان نے کوئٹہ کے علاقے مستونگ ميں زائرين کے قافلے پر خودکُش حملے کے خلاف جمعہ 4جنوري 2013ء ملک گير يوم احتجاج منانے کا اعلان کيا ہے ?
شيعہ علماء کونسل پاکستان نے زائرين کي بسوں پر حملوں کيخلاف جمعہ کو ملک گير يوم احتجاج کا اعلان

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق شيعہ علماء کونسل پاکستان نے کوئٹہ کے علاقے مستونگ ميں زائرين کے قافلے پر خودکُش حملے کے خلاف جمعہ 4جنوري 2013ء ملک گير يوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے وزير اعلي? بلوچستان کي برطرفي سميت خود کُش حملوں اور ٹارگٹ کلنگ کے ديگر واقعات کيلئے اعلي? سطحي عدالتي کميشن کے قيام کا مطالبہ کيا ہے ?

شيعہ علماء کونسل کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے بيان کيا : اس موقع پر انکے ہمراہ مرکزي سيکريٹري اطلاعات زاہد علي آخونزادہ اور ايس يو سي خيبر پختونحواہ کے صوبائي صدر علامہ محمد رمضان توقير بھي موجود تھي?

علامہ عارف حسين واحدي نے بلوچستان ميں زائرين پر خود کُش وپلانٹڈ حملوں کے پے در پے واقعات کوصوبائي حکومت کي عوام کو تحفظ فراہم کرنے ميں ناکامي اور دہشت گردوں کے خلاف ايکشن نہ لينے کو ملت ِ تشيع کے خلاف معاندانہ روئيے کا بين ثبوت قرار ديا ہے?

انہوں نے ٹارگٹ کلنگ اور دہشت گردي کے واقعات پر وزيرا علي? بلوچستان اسلم رئيساني کے غير سنجيدہ رويے کي مذمت کرتے ہوئے وفاقي حکومت سے مطالبہ کيا ہے : وہ عوام کے قتل عام کو مذاق سمجھنے کا نوٹس ليتے ہوئے فوري طور پر وزيرا علي? بلوچستان کو برطرف کرے ?

سانحہ مستونگ کے خلاف ملک بھر ميں جمعتہ المبارک کو ملک گير يوم احتجاج بھي منانے کا اعلان کرتے ہوئے علامہ عارف حسين واحدي نے عدليہ سے پر بھي سوال کرتے ہوئے کہا : وہ عام نوعيت کے واقعات پر تو از خود نوٹس ليتي ہے مگر عوام کے قتل عام کے پے در پے بڑے واقعات پر خاموش تماشائي بني بيٹھي ہے جس سے دہشت گردوں کي کاروائيوں ميں اضافہ اور حکومت کي دہشت گردوں کے خلاف کاروائي ميں بے اعتنائي کو تقويت حاصل ہورہي ہے?

انہوں نے عدليہ سے فوري طور پر سانحہ مستونگ اور ٹارگٹ کلنگ کے ديگر واقعات کا بھي از حود نوٹس لينے کا مطالبہ کيا?

ايس يو سي کے سيکريٹري جنرل عارف حسين واحدي نے گزشتہ روز صوبہ خيبر پختونخواہ ميں ?? ليويز اہلکاروں کو اغواء کے بعد قتل کرنے اور صوبہ خيبر پختونخواہ کے سينئروزير بشير احمد بلور کي خود کُش حملے ميں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کي بھي مذمت کي اور ہر دو واقعات کو دہشت گردوں کے آگے حکومت وقت کے بے بس ہونے کا مظہر قرار ديا جبکہ اُنہوں نے مرکزي حکومت و قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کے نيٹ ورک توڑنے کيلئے فوري آہني اقدامات اُٹھانے اورعدالتوں سے سزاء يافتہ دہشت گردوں کي سزائوں پر فوري عملدرآمد ممکن بنانے کا بھي مطالبہ کيا?

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬