06 January 2013 - 13:09
News ID: 4969
فونت
سيد حسن نصرالله :
رسا نيوز ايجنسي ـ حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري نے کہا : ابھي دوسرے تمام ممالک سے زيادہ عراق، مصر، ليبيا، شام اور يہاں تک کہ سعودي عرب ميں مذہبي فتنہ اور ملک کے تقسيمات کا خطرہ ہے ?
سيد حسن نصرالله

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے جنرل سکريٹري سيد حسن نصر الله نے لبنان کے شہر بعلبک کے لوگوں کو امام حسين عليہ السلام کے چلہم کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے امام حسين عليہ السلام کي زيارت کي اھميت و منزلت کو بيان کيا اور امام حسين عليہ السلام کي زيارت کے لئے کربلا کي طرف پيدل جانے والوں کي طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : عراق ميں پائي جانے والي غير امنيت و دھماکہ کا اصل عامل امريکا ہے کہ جس نے اس علاقہ ميں نفاق و فتنہ کي بيج ڈالي ہے ?

انہوں نے کہا : يہاں پر ايک سوال سامنے ا?تا ہے کہ کيا حسيني زائروں کا قتل يا بم کے دھماکوں نے اباعبد الله الحسين (ع) کي عزاداري کو روک سکي ہے ? تکفيري گروپ جو کہ امام حسين عليہ السلام کے زائروں کو شہيد کرتے ہيں عوام پر ان کا کيا اثر ہوا ہے ? کيا دہشت گردانہ عمل ابا عبدالله الحسين (ع) سے محبت اور ان سے عشق ميں کمي کا سبب بني ہے ? ان لوگوں کا اصل مقصد اسلامي ممالک ميں مذھبي فتنہ و خون ريزي برپا کرنا ہے ?

سيد حسن نصر الله نے گذشتہ سال بم دھماکہ اور کربلا کے زائر کے قتل کے سلسلہ ميں اشارہ کرتے ہوئے کہا : تکفيري گروہ نے صرف امام حسين عليہ السلام کے عزادار اور شيعہ قافلہ پر سازش نہيں کي ہے بلکہ يہاں تک کہ چرچ پر بھي رحم نہيں کيا ? حاليہ برسوں ميں اکثر مقام پر ديکھا گيا ہے کہ چرچ ميں بم کا دھماکہ ہونا بھي انہي لوگوں کے ذريعہ انجام پايا ہے ?

حزب اللہ لبنان کے جنرل سيکريٹري نے وضاحت کي : دشمن کي يہ سازش ہے کہ ملکوں کو کئي چھوٹے ممالک ميں مذھب، فرقہ ، قبيلہ مغرب ، مشرق ، شمال و جنوب قبيلہ کي بنياد پر تقسيم کر ديا جائے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬