01 November 2009 - 16:25
News ID: 498
فونت
استاد حوزه علمیه عربستان نے رسا سےگفتگو میں کہا :
رسا نیوز ایجسنی - حجت الاسلام والمسلمین سید هاشم الشخص نے تاکید کی : پورے عربستان کی عوام کے درمیان مذھب تشیع کی جانب رجحان کے شاھد ہیں اوراس رجحان میں روز بروزاضافہ ہورہا ہے .
سيد هاشم الشخص


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین سید هاشم الشخص ، استاد حوزه علمیه شهر مبرز عربستان نے نے رسا نیوز ایجنسی سےگفتگو میں عربستان میں موجود شیعوں کا اجمالی جائزہ پیش کیا.

انہوں نے کہا : شیعہ 20 % سے زیادہ عربستان کی جمعیت کو تشکیل دیتے ہیں کہ ان کی اکثریت «منطقه شرقیه»  میں ہےجو دو صوبے قطیف واحساء پر مشتمل ہے .
  
انہوں نے مزید کہا : کاعربستان کی پارلیمنٹ میں 3 شیعہ نمایندے ہیں مگر منصب وزارت کسی کے پاس نہی اور ابھی تک کوئی بھی شیعہ اس مقام تک نہی پہونچ سکا ہے .

سید هاشم الشخص نے عربستان میں شیعہ اور اھل سنت کے درمیان روابط کا مطلوب بتاتے ہوئے کہا: عربستان میں شیعہ اور اھل سنت کے بین اچھا رابطہ ہے دونوں بغیر کسی مشکل ایک دوسرے کے کنارے زندگی بسر کررہے ہیں ،موجودہ مشکل کی اساس وھابیت ہے .

اس استاد حوزه علمیه نے کہا: شیعوں کی موجودہ مشکلات حکام سے گفتگوا ورمذاکره کے ذریعہ ختم ہوسکتی ہے مگر افسوس شیعوں کے خلاف وھابیوں کی بعض جھوٹھی اور غیر واقعی رپورٹ نے حالا ت کومزیدخراب کررکھے ہیں.
 
انہوں نے عربستان کی عوام میں مکتب تشیع کی جانب رجحانات میں اضافہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھم عربستان کے بعض شھروں جیسے ریاض میں کچھ لوگوں کے شیعہ ہونے کے شاھد ہیں اور اس میں روز بروزا ضافہ ہورہا ہے.

سید هاشم الشخص نے اس امر کے اسباب مکتب تشیع کی بے نیازی اور اسکے برحق پونے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : شیعوں کامنطقی اورعادلانہ برتاوانکی محبوبیت میں اضافہ کے سبب ہے .

انہوں نے حوزه علمیه منطقه شرقیه کی سرگرمیوں کو مناسب بیان کرتے ہوئے کہا : علمای اور متفکرین کی کوشش کی بناء پر یہ حوزہ روز بروز ترقی کرے گا .

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬