10 January 2013 - 22:33
News ID: 4987
فونت
آيت‌الله جوادي آملي :
رسا نيوز ايجنسي ـ حضرت آيت‌الله جوادي آملي نے کہا : دنيا ميں خوبصورتياں ہيں ، اگر کوئي اس سے اپنا دل لگا لے تو اس کي تلخي کو بھي برداشت کرنا ہوگا ، وہ لوگ جو کسي مقام و منصب پر فائز ہيں ايک معين مدت تک اس مقام پر ہيں اور ايک وقت اس مقام سے ہٹا دئے جائے نگے ?
آيت‌الله جوادي آملي

رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق حوزہ علميہ قم ايران ميں درس خارج کے مشہور و معروف استاد حضرت آيت‌الله عبدالله جوادي آملي نے اسراء وحياني علوم مرکز ميں اپنے درس اخلاق کے درميان پيغمبر اکرم (ص) کي وفات و امام حسن (ع) اور امام رضا (ع) کي روز شہادت کي مناسبت سے تعزيت پيش کرتے ہوئے کہا : نبوت و امامت کا جامع مشترک ولايت ہے ، ولايت نبوت و امامت کا باطن ہے يہ قدسي ذوات اس منصب کو حاصل کرتے ہيں تا کہ ھم لوگوں کو مقصد کي شناخت کرائيں اور يہ سمجھانے کے لئے بھي کہ مقصد تک پہوچنے کے بعد مقصود کون ہے اور اس کے ساتھ کس طرح رويہ رکھنا چاہيئے ، زيادہ تر مومنوں کي پوري کوشش يہ ہے کہ مقصد تک پہونچ جائيں ، جو لوگ خانہ کعبہ کے زائر ہيں ان کي کوشش رہتي ہے کہ خانہ کعبہ کي زيارت کر ليں ، جو لوگ مقدس مقامات و اماموں کے روضہ کے زائر ہيں ان کي ھمت و کوشش زيارت کرنا ہے ، جو خداوند عالم نے ان لوگوں کو عنايت کي ہے ليکن خواص کے لئے بھي پروگرام ہے ?

انہوں نے آيہ «وَتَزَوَّدُوا فَإِنَّ خَيْرَ الزَّادِ التَّقْوَى?» کي قرائت کرتے ہوئے وضاحت کي : وسائل سفر و توشہ راستہ کے لئے ہے تا کہ مسافر مقصد تک پہوچ جائے ، جب وہ مقصد تک پہوچ گيا اس وقت وسائل سفر و توشہ کي بات نہيں ہے مقصد تک پہوچنے کے بعد ديکھان چاہيئے کہ مقصود کيا کہ رہا ہے اور کيا کرے ، يہ کہ جب جنت ميں پہوچے تو کيا کرے نگے يہ بہت سے لوگوں کے لئے واضح نہيں ہے ، مرحوم الهي قمشه‌اي فرماتے تھے کہ ھماري تمنا و آرزو يہ ہے کہ بہشت ميں جانے کے بعد حضرت علي ابن ابي طالب عليہ السلام سے نہج البلاغہ کے عميق مطالب حاصل کرے نگے ، يہ زاد و توشہ اس لئے ہے کہ انسان کو اس کے مقصد تک پہوچائے ليکن انسان مقصد تک پہوچنے کے بعد مقصود سے کس طرح کا رويہ رکھے اور کيا طلب کرے ، امام علي عليہ السلام فرماتے ہيں کہ ميں جہنم کے خوف اور جنت کي لالچ ميں عبادت نہيں کرتا ہوں يہ دليل ہے کہ ميں مقصد تک پہوچ گيا ہوں ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬