13 January 2013 - 14:21
News ID: 4991
فونت
قائد ملت جعفريہ پاکستان :
رسا نيوز ايجنسي ـ قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا ہے کہ ملک ميں دہشتگردي کي انتہاء ہوچکي، حالات کي سنگيني کا احساس کرنے والا کوئي نظر نہيں آتا، يکجہتي کونسل کے تمام مطالبات جائز ہيں، مکمل حمايت کرتے ہيں ?
حکومتيں مکمل طور پر ناکام و بے بس ہوچکي ہيں

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق قائد ملت جعفريہ پاکستان علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا ہے کہ ملک ميں دہشتگردي کي انتہاء ہوچکي، حالات کي سنگيني کا احساس کرنے والاکوئي نظر نہيں آتا، يکجہتي کونسل کے تمام مطالبات جائز ہيں، مکمل حمايت کرتے ہيں ?

شيعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزي سيکرٹري جنرل علامہ عارف حسين واحدي نے بلوچستان کي موجودہ صورتحال پر علامہ سيد ساجد علي نقوي سے تبادلہ خيال کرتے ہوئے بلوچستان کي تازہ ترين صورتحال سے تفصيلي آگاہ کيا ?
علامہ سيد ساجد علي نقوي نے کہا : پرامن احتجاج ہر پاکستاني کا حق ہے ? ملک ميں تسلسل کے ساتھ دہشت گردي کے واقعات رونما ہورہے ہيں جن ميں بے گناہ شہري شہيد ہورہے ہيں مگر ذمہ داروں کو پرواہ تک نہيں ?

انہوں نے کہا : بلوچستان ميں جاري دہشت گردي صورتحال سے ثابت ہوگيا کہ حکومتيں مکمل طور پر ناکام و بے بس ہوچکي ہيں ?

سيد ساجد علي نقوي نے کہا : بارہا مرتبہ حجت تمام کرچکے مگر حالات کي سنگيني کا ادراک نہ کيا گيا ?

انہوں نے کہا : پرامن احتجاج ہمارا حق ہے اور صبر کا دامن تھامے ہوئے ہيں اگر سنجيدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھاديں گي ? پرامن احتجاج ہمارا حق ہے، صبر کا دامن تھامے ہيں، سنجيدہ اقدامات نہ اٹھائے گئے تو احتجاج کو کوئٹہ سے اسلام آباد تک بڑھاديں گے ?

قائد ملت جعفريہ پاکستان نے کہا : ملک ميں پائيدار امن صرف اسي صورت قائم کيا جاسکتا ہے جب دہشتگردوں کو بے نقاب کرکے کيفر کردار تک پہنچايا جائيگا اور عوام کو اصل حقائق سے آگاہ کيا جائيگا ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬