16 January 2013 - 13:47
News ID: 5007
فونت
ڈاکٹر زماني :
رسا نيوز ايجنسي ـ حوزہ علميہ قم ميں انٹرنيشل امور کے انچارج نے بيان کيا : ہم ملت پاکستان کي اس عظيم الشان تحريک کو سلام پيش کرتے ہيں اور اسي طرح حکومت پاکستان کا بھي شکريہ ادا کرتے ہيں ?
آيت اللہ ڈاکٹر زماني

رسا نيوز ايجنسي کي رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر زماني حوزہ علميہ قم ميں انٹرنيشل امور کے انچارج نے تقرير کرتے ہوئے کہا : ہم ملت پاکستان کي اس عظيم الشان تحريک کو سلام پيش کرتے ہيں اور اسي طرح حکومت پاکستان کا بھي شکريہ ادا کرتے ہيں کہ جنہوں نے مظلوم شيعيان پاکستان کے ان ابتدائي مطالبات کو قبول کيا اور پاکستان کي حکومت سے توقع رکھتے ہيں کہ وہ پاکستاني عوام کي حفاظت اور ان کے تحفظ کي خاطر اہم اقدامات کرے?

انہوں نے وضاحت کي : پاکستان ميں شيعہ سني کا کوئي مسئلہ نہيں ہے يہ چند جاہل اور افراطي گروہ ہيں کہ جو اس ملک ميں کالعدم ہونے کے بعد اب نئے ناموں سے کام کر رہے ہيں اور عالمي استکبار امريکا اور اسرائيل کے اشاروں پر پاکستان ميں تفرقہ انگيزي کا سامان فراہم کررہے ہيں?

ڈاکٹر زماني نے کہا : ہم جماعت اسلامي کے امير کا شکريہ ادا کرتے ہيں کہ جنہوں نے مجلس وحدت مسلمين کي جانب سے لاہور ميں منعقد ہونے والے دھرنے ميں شرکت کي اور شيعہ سني وحدت کا عملي نمونہ پيش کيا اسي طرح تمام سياسي جماعتوں نے بھي شيعيان پاکستان کے حقيقي موقف کي حمايت کي?

انہوں نے کہا : آج کے دور ميں دشمن کي پوري کوشش يہ ہے کہ وہ جس طرح بھي ممکن ہو شيعہ سني ميں تفرقہ ايجاد کرے اور مسلمانوں کو آپس ميں لڑا دے اور اس کو ہم اسي طرح کي اپني کوششوں اور استقامت کے ذريعے کہ جس کو پاکستان کي عظيم ملت نے اپنے اتحاد اور اتفاق کے ساتھ اس عظيم جدوجہد ميں پوري دنيا کے سامنے پيش کيا ہے ناکام بنا سکتے ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬