21 January 2013 - 00:47
News ID: 5022
فونت
حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي:
رسا نيوزايجنسي – مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے بين الاقوامي سکريٹري حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے تاکيد کي : شھيدوں کے خون اور شيعہ قوم کي بيداري کي لہروں نے بلوچستان حکومت کا محل ويران کرديا ?
حجت الاسلام سيد شفقت نقوي

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے بين الاقوامي سکريٹري حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں پاکستان ميں جاري شيعہ نسل کشي کي شديد مذمت کرتے ہوئے وھابيت کو سامراجيت کا ا?لہ کار جانا ?

سرزمين پاکستان کي اس نامور شخصيت نے پاکستان کو گذشتہ کئي برسوں سے شيعہ نسل کشي کا مرکز بتاتے ہوئے گذشتھ جمعہ کے ڈبل بم بلاسٹ کي جانب اشارہ کيا اور کہا: علمدار روڈ کوئٹہ کے اس بم بلاسٹ ميں تقريبا 120 شيعہ ھزارہ شھيد اور 200 کے قريب زخمي ہوگئے جس ميں بہتوں کي حالت نازک بتائي جاتي ہے ?

حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے بلوچستان حکومت کي نااھلي اور دھشت گردي کي حمايت شھيد گھرانوں کے مظاھرات کے اسباب ميں شمار کرتے ہوئے کہا: شھداء کے ورثاء نے احتجاجا جنازے محل حادثہ، علمدار روڈ پر رکھکر قاتلوں کي سرپرست حکومت کے خاتمہ اور علاقہ کا امن فوج کے حوالہ ہونے سے قبل دفن کرنے سے باز رہنے کي تاکيد کي ?

انہوں نے مزيد کہا: گذشتہ دنوں زائرين امام رضا (ع) کي بسيں خود بلوچستان کے وزير اعلي کے ا?بائي اور اپنے علاقہ ميں نذر ا?تش کي گئيں تھيں جو دسيوں شيعوں کي شھادت اور زخمي ہونے کا سبب بني ?

ايم ڈبليوايم کے بين الاقوامي سکريٹري نے ھزارہ برادري کي جانب سے منعقدہ احتجاج ميں مجلس وحدت کي سرگرميوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: احتجاج کي خبر ملتے ہي مجلس وحدت مسلمين کے جنرل سکريٹري حجت الاسلام راجہ ناصر جعفري اور ديگر اراکين، احتجاج ميں شرکت اور شيعت کي حمايت کے لئے فورا کوئٹہ پہونچے اور انہوں نے اپني مکمل حمايت کا اعلان کيا ?

انہوں نے دو روز کے اندر مطالبات پورے نہ ہونے کي صورت ميں پورے پاکستان ميں مظاھرے کے انعقاد اور شب و روز ، عاشور کے مانند منائے جانے کے حوالے سے حجت الاسلام ناصر عباس جعفري کے بيان کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا: احتجاج کي اپيل پر پاراچنار، کراچي اور پاکستان کے ديگر شھروں سميت بيرون ممالک ميں پيھم مظاھرے سے حکومت ھمارے مطالبات کے سامنے گھٹنے ٹيکنے پر مجبور ہوئي ?
انہوں نے مزيد کہا: پاکستان ميں فقط شيعہ ہي نہيں بلکہ سني شخصيتيں ، عام پاکستاني ، سياسي تنظيميں اور عام فکر کے لوگ بھي احتجاجات ميں شريک رہے ?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے اس فعال رکن نے موسم کي خرابي ، رات ميں بارش اور 16 ڈگري مائينس شديد سردي کے باوجود کوئٹہ ميں ايک لاکھ عوام کے سڑکوں پر شب وروز موجود رہنے اور مطالبات پورے ہونے پر اصرار کو سراہتے ہوئے کہا: شھيدوں کے ورثاء ، ماوں اور بہنوں کي تاکيد اور شھيدوں کے خون کي برکت سے بلوچستان کي وہ حکومت گرگئي جسے پاکستان کي عدليہ بھي نااھل حکومت قرار دے چکي تھي اور بارہا منحل کرنے کي سعي لاحاصل کرچکي تھي ?

انہوں نے بلوچستان ميں فوج کي موجودگي کے حوالے سے پاکستان کے وزير اعظم کي گفتگو کا حوالہ ديتے ہوئے کہا: بلوچستان گورنر کے کو يہ اختيار حاصل ہے کہ وقت اور ضرورت کے تحت فوج طلب کرلے ?

سرزمين پاکستان کي اس نامور شخصيت نے يہ بيان کرتے ہوئے کہ بلوچستان حکومت اور شيعوں کے امنيت کے حوالے سے پاکستان کي تمام سياسي جماعتيں ، شخصيتيں ، عمران خان ، منھاج القران کے سربراہ طاھر القادري اور ايم کيو ايم کے اراکين ، حکومت ميں موجود يا حکومت سے باہر سياسي پارٹياں سبھي ھمارے موقف کي حمايت کررہي تھيں کہا: شيعہ قوم ميں بيداري کي لہريں اور ملت اسلاميہ کے اتحاد نے موجودہ حکومت کو اپنا موقف بدلنے پر مجبور کيا ?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کوئٹہ بم بلاسٹ کوئي فرقہ وارانہ اور شيعہ و سني وار نہيں تھا بلکہ عالمي سامراجيت کا ا?لہ کار اور ملک کو بحران کي سمت ڈھکيلنے والا ايک مخصوص فرقہ اس طرح کے اقدامات کا باني ہے کہا: وہابيت کے ڈھانچہ ميں پاکستان دشمن کبھي شيعہ کبھي سني کو اپني دھشت گردي کا نشانہ بناتے رہے ہيں ?

ايم ڈبلو ايم کے بين الاقوامي سکريٹري نے يہ کہتے ہوئے کہ يہ لوگ نہ سني ہيں اور نہ شيعہ بلکہ امريکا و صھيونيت کے تربيت يافتہ اور پاکستان ميں عالمي سامراجيت اور سعودي عرب کے ايجنٹ ہيں کہا: ملک دشمن عناصر پاکستان پر دباو ڈالنے اور اپنا ايجنڈہ منوانے کے لئے مداوم ان کا استعمال کرتے ہيں ?

انہوں نے مزيد کہا: ا?مريکا اور غاصب صھيونيت عالم اسلام ميں سوريہ ، عراق اور پاکستان ميں فتنہ کي اگ بھڑکا کر اپنے منافع کي تامين ميں مصروف ہے ?

حجت الاسلام سيد شفقت شيرازي نے ا?خر ميں شيعہ بيداري کي لہروں اور شيعہ حقوق سے دنيا کو ا?گاہ کرنے کے حوالے سے ميڈيا کي ذمہ داريوں کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: ميڈيا شيعت سے دنيا کو پہچانوانے اور حقيقي صورت حال سے ا?گاہي کا بہترين وسيلہ ميڈيا ہے ، ميڈيا کے اھلکاروں کي ذمہ داري ہے کہ حقائق سے لوگوں کو ا?شنا کريں اور مظلوموں کي زبان بنيں ?


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬