23 January 2013 - 17:46
News ID: 5034
فونت
حجت الاسلام والمسلمين طائب:
رسا نيوزايجنسي – حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے استاد نے کہا: حضرت امام خميني (ره) رياست کے درپہ نہيں تھے بلکہ انسانوں کي ھدايت کرنا چاھتے تھے اور امام خميني(رہ) کي نگاہ ميں حکومت انسانوں کي ھدايت اور اسلامي قوانين کے اجرا کا وسيلہ جانتے تھے ?
حجت الاسلام والمسلمين طائب

رسا نيوزايجنسي کے رپورٹر کي رپورٹ کے مطابق، حوزہ علميہ قم ميں درس خارج کے استاد حجت‌ الاسلام والمسلمين مهدي طائب نے کل منگل کي رات لوح و قلم ادارے ميں تقرير کرتے ہوئے کہا: خداوند متعال حضرت موسي(ع) کے بھائي جناب هارون(ع) تک باتوں کو حضرت موسي(ع) کے وسيلہ سے پہونچاتا ، جيسا کہ خداوند متعال نے درخت سے نزديک نہ ہونے کا حکم حضرت آدم(ع) کے وسيلہ سے ان کي اھليہ تک پہونچايا ?

سرزمين ايران کے اس تاريخ داں نے يہ کہتے ہوئے کہ خدا نے فقط حضرت موسي(ع) براہ راست گفتگو کي ہے کہا: کوہ طور پر حضرت هارون(ع) نہيں تھے اور طور ہي پر خداوند متعال نے حضرت موسي(ع) کو مبعوث بھ رسالت کيا اور حضرت ھارون کي ذمہ دارياں بھي حضرت موسي کے ذريعہ ان تک پہونچائي گئيں ?

انہوں نے مزيد کہا: حضرت موسي(ع) و هارون(ع) فرعون کے دربار ميں جاتے وقت گھبرائے ہوئے تھے مگر وحي ا?ئي کہ «لاتخافا» نہ ڈرو ، ،مگر يہ اس بات کا ثبوت نہيں ہے کہ حضرت هارون(ع) پر بھي وحي ہوئي ، بلکہ اس کے مانند ہے کہ خداوند متعال نے پيغمبراسلام(ص) سے کہا «لاتهنوا و لاتحزنوا» اور ا?يت تمام مسلمانوں سے مخاطب ہے ?

حجت‌ الاسلام والمسلمين طائب نے مزيد کہا: حضرت امام خميني (ره) رياست کے درپہ نہيں تھے بلکہ انسانوں کي ھدايت کرنا چاھتے تھے اور امام خميني(رہ) کي نگاہ ميں حکومت انسانوں کي ھدايت اور اسلامي قوانين کے اجرا کا وسيلہ جانتے تھے ?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬