26 January 2013 - 17:46
News ID: 5040
فونت
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي:
رسا نيوز ايجنسي - کوئٹہ کے امام جمعہ حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب ميں تاکيد کي : بلوچستان کے باشندوں کو ظالم حکمران اور ان کے اطرافيوں سے نجات ملي ?
حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي

رسا نيوزايجنسي کي رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمين کے رکن حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے بلوچستان ميں گورنر نظام کے نفاذ پر تنقيد کئے جانے پر سخت رويہ اپنايا ?

حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے نماز جمعہ کے خطبہ ميں مومنين کو تقوي الھي اختيار کرنے فکي دعوت ديتے ہوئے کہا: تقوي سے انسان محبوب الہ?ي قرار پاتا ہے، لہذا ہم سب کو تقوي?? حاصل کرنے کي حتي الامکان کوشش کرني چاہئے?

انہوں نے يہ کہتے ہوئے کہ کوئٹہ سميت پورے پاکستان کے اہل تشيع نے جس طرح انتہائي پرامن دھرنا دے کر استقامت کا مظاہرہ کيا اس نے مثال قائم کردي اور اس ظالم و جابر وزيراعل?ي سے نجات حاصل کي کہا: اس حکمراں سے نجات ملي جس کے ہاتھ ملت تشيع کے خون سے رنگين تھے?

سرزمين پاکستان کي اس نامور شخصيت نے ان تمام کاميابيوں کو اللہ تعال?ي کي غائبانہ مدد کا نتيجہ جانا اور کہا: جو ملت تشيع کي استقامت کا ثبوت ہے ، اب اس کي برکات سے پاکستان کے تشيع ميں اتفاق و اتحاد پيدا ہوا ، دہشت گردوں کو شکست فاش ہوئي ?

جبکہ اہل بلوچستان کو ايک ظالم حکمران ٹولہ سے نجات ملي? دوسري طرف ملت تشيع کو وقار ملا اور دنيا نے ديکھ ليا کہ ملت تشيع پاکستان پرامن اور محب وطن ہے، جو اپني استقامت کے ذريعے پرامن دھرنا دے کر خون کو تلوار پر فتح دلا سکتي ہے?

حجت الاسلام سيد ہاشم موسوي نے پاکستان کے تمام شيعوں اور سياسي جماعتوں کو شکر گزار بتاتے ہوئے کہا: ملت پاکستان نے وحدت کا ثبوت ديتے ہوئے کوئٹہ کے اہل تشيع کي بھرپور مدد کي، اور ظلم کے خلاف ا?واز اٹھا کر وقت کے طاغوت کو يہ بتا ديا کہ ملت تشيع کربلا کي پيرو ہے ?

انہوں نے شيعہ قوم کو ھرگز باطل اور يزيدي طاقتوں کے سامنے نہ جھکنے والا بتاتے ہوئے جمعيت علماء اسلام کے رياستي صدر مولانا محمد خان شيراني پر تنقيد کي اور کہا: مولانا اپنے قائدين سميت گورنر راج کي اس لئے مخالفت کرتے ہيں کہ ان کي بلوچستان ميں وازتيں ختم ہوگئي ہيں، ليکن ان کو کوئٹہ ميں بے گناہ تشيع کے خون کي نہيں اپني کرسيوں کي فکر ہے?

مجلس وحدت مسلمين پاکستان کے سرگرم رکن نے يہ کہتے ہوئے کہ ہماري بيداري کيلئے سو جنازے اٹھانے کي ضرورت نہيں ہوني چاہئے کہا: اگر ہم اسي طرح متحد ہوکر صبر و استقامت کا مظاہرہ کريں تو دہشتگردوں کو ہر سطح پر شکست سے دوچار کرينگے ?

انہوں نے مزيد کہا: شہداء کوئٹہ کي قربانيوں کيوجہ سے ملت تشيع کو جس طرح بيداري ملي، اس کي قدر داني کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کرنا چاہئے اور منافقين کي ہر طرح سے حوصلہ شکني کي جائے، جو ملت تشيع پاکستان کو ايک دوسرے سے جدا کرنے کے بہانے کي تلاش ميں ہيں?
تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬