03 November 2009 - 15:56
News ID: 508
فونت
دوحہ قطر:
رسا نیوز ایجنسی - دوحہ قطر کی ایک فلم کمپنی نے پیغمبرِ اسلام (ص)کے سلسلے میں مغربی ممالک میں گھسے پٹے اورمنفی خیالات کو تبدیل کرنے کے غرض سےاپکی زندگی پر ایک ایسی فلم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص)کی انسانیت پر مبنی سیرت کو نمایاں ہوسکے .
پيغمبرِ اسلام


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دوحہ قطر کی ایک فلم کمپنی نے پیغمبرِ اسلام (ص)کے سلسلے میں مغربی ممالک میں گھسے پٹے اورمنفی خیالات کو تبدیل کرنے کے غرض سےاپکی زندگی پر ایک ایسی فلم تیار کرنے کا اعلان کیا ہے جس میں پیغمبر اسلام (ص)کی انسانیت پر مبنی سیرت کو نمایاں ہوسکے  ۔

عبداللہ المصطفیٰ النور ہولڈنگ کے چیئرمین نےاتوارکے روز دوحہ قطر میں ایک پریس کانفرنس میں صحافیوں کے بیچ کہا : اس فلم کے بنائے جانے کا مقصد پیغمبرِ اسلام (ص)کے سلسلے میں مغرب میں پائے جانے والے گھسے پٹے اورمنفی خیالات کو تبدیل کرنے کی کوشش ہےاس فلم میں پیغمبر اسلام (ص) کی سیرت اور مصالحت آمیز زندگی کے مختلف پہلوؤں کو نمایاں کیا جائے گا۔

قابل ذکر ہے کہ کمپنی نے ہالی وڈ کے مشہور پروڈویوسر بیری آسبرن کو فلم کا پروڈوسر مقرر کیا ہے۔ بیری آسبرن کی فلمیں’ لارڈ آف دی رنگز‘ اور دی ریٹرن آف دی کنگ‘ کئی ایوارڈ جیت چکی ہیں۔

یہ فیلم ایک سو پچاس ملین ڈالر کی لاگت سے تیار کی جائے گی اور اس فلم کی شوٹنگ 2011 میں شروع ہو گی جو پچیس سےتیس مہینوں تک جاری رہے گی۔

 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬