05 November 2009 - 10:28
News ID: 515
فونت
آیت‌ الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله نوری نے کہا : تھران میں امیریکن جاسوسی اڈے پر قبضے نے نہ تنھا تمام دنیا کے دل سے امیریکا کا خوف نکال دیا بلکہ یہ بھی ثابت کردکھایا کہ امیریکا کسی کابھی کچھ نہی بگاڑسکتاجو بہت اھم ہے.
آيت‌الله نوري همداني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید میں سےحضرت آیت‌الله حسین نوری نے اج دوپہرمیں شورای اسلامی شهر قم کے رئیس اور انکے ھمراہ افراد سے ملاقات میں کہا : اج کا دن انقلاب اسلامی ایران کے لئے دولحاظ سےخاص اھمیت کا مالک ہے .

انہوں نے مزید کہا : اس دن سن 43 میں امام خمینی (رہ) کو پہلے تھران اورپھر ٹرکی خانہ بدر کیا گیا .

اس مرجع تقلید نے یاد دھانی کی : انقلاب کے بعدامام خمینی (رہ) کے حکم کے مطابق، ایرانی قوم میں جوش وولولہ پیداہوا اورامام خمینی (رہ) کےراستے پر چلنے والے طالب علموں نے تھران میں امیریکن سفارت خانہ پر حملہ کرکے اس جاسوسی کے اڈے کا قلعہ قمع کردیا  . 

حوزه علمیه قم کےاس استاد درس خارج فقه نے کہا : امیریکن جاسوسی اڈے پر قبضے نہ تنھا دنیا کےدل سے امیریکا خوف نکال دیا بلکہ سب کو ثابت کردکھایا کہ امیریکا کسی کا بھی کچھ نہی بگاڑ سکتاجو بہت اھم ہے.
 
حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ انقلاب اسلامی ایران کےتیس سال گزرنے کے باوجود ایران روزبروز قوی تراورامیریکا کی سازشیں کھلتی جارہی ہے کہا : سادہ لوح‌ افراد یہ سمجھ رہے ہیں کہ ایرانی عوام متزلزل ہوتی جارہی ہے.

انہوں نے رهبر معظم انقلاب اسلامی سے ھزاروں طالب علم اور شھید گھرانے کے لوگوں کی ملاقات کی  جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : مگر یہ لوگ نہی جانتے کہ ایرانی قوم مستحکم ،قدرتمنداور سامرجیت کی مخالف ہے.  

اس مرجع تقلید نے اپنی تقریرکے دوسرے حصے میں انقلاب کے بعد شھر مقدس قم  کی خاص اھمیت کو بیان کرتے ہوئےکہا : بارگاه ملکوتی حضرت معصومه(س)، مسجد مقدس جمکران اورحوزه علمیه قم کا وجود سبب بنا کہ زائرین کا جم غفیر یہاں ٹوٹے اور یہ وہ چیز جس کی بناء پر اس شھرکے انتظامات پرخاص توجہ دی جائے .

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے شورای اسلامی شهر قم کے ارکان کو خطاب میں کہا : شهرمقدس قم کو اباد کرنے کےلئے ضروری ہے کہ تمام  سرگرمیاں مناسب طرح سےانجام دی جائیں جسکی پہلے ضرورت ہواسے پہلے انجام دیا جائے تاکہ عوام جلد ازجلد توسعہ کی شاھد ہو.

قابل ذکر ہے کہ : حجت الاسلام سید محمد آتش زر، رئیس شورای اسلامی شهر قم نے ابتداء میں انجام دی گئی کارکردگی اورمزید انجام پانے والے امور کی اجمالی رپورٹ بھی پیش کی.


تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬