05 November 2009 - 13:04
News ID: 517
فونت
آیت الله مصباح یزدی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله مصباح یزدی نے اپنے درس اخلاق میں کہا : مومن محبت میں گناہ نہی کرسکتا اوردشمنی میں عدالت کو ترک نہی کرسکتا.

 

 


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، حوزه علمیه قم  کے ممتازاستاد حضرت آیت الله محمد تقی مصباح یزدی کا درس اخلاق کثیر تعداد میں جوانوں کی موجودگی میں رهبر معظم انقلاب اسلامی حضرت ایت اللہ خامنہ ای کے دفترقم میں منعقد ہوا
آیت الله مصباح نےاس جلسہ درس میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومن محبت میں گناہ نہی کرسکتا اوردشمنی میں عدالت کو ترک نہی کرسکتا کہا : استاد اپنے شاگردوں کو ایک نگاہ سے دیکھے اور اسکے حق کی بہ نسبت اسے نمبر دے دوستی اور دشمنی نمبر دینے میں اثر انداز نہی ہونا چاھئے

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ مومن جھوٹھے حق کے دعوے کا حق نہی رکھتا اورحتی جب عدالت اسکے خلاف فیصلہ سنا دے تو بھی کبھی اظھار ملال نہی کرتا کہا : مومن پیغمبر اکرم(ص)، ائمه معصومین(ع) اور ولی فقیه کے سامنے سرتسلیم خم کئے رہے ،اسلامی عدالت کے فیصلے سےاسکےدل میں بھی ملال نہی ہوتا
جناب آیت الله نے کہا : ولی فقیه کے فیصلے اوراحکام کی مخالفت روایت کے حوالے سے شرک کے حدود میں داخل ہے   

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ پیغمبر اکرم(ص)، بھی دو عادل کی گواھی کے مطابق حکم صادر کیا کرتے تھے اور اپکی فرمائش کے مطابق جوکوئی بھی ناحق کسی کا مال لے لے وہ جھنم کی نذر کیا جائے گا کہا : اسلامی عدالت کا فیصلہ ھمیشہ واقیعت کے مطابق نہی ہے لیکن ھرمسلمان کا وظیفہ ہے کہ اس فیصلے کے اگے سرتسلیم خم کرے


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬