‫‫کیٹیگری‬ :
02 March 2013 - 15:00
News ID: 5176
فونت
مسجدالاقصی کے امام جمعہ :
رسا نیوزایجنسی - مسجدالاقصی کے امام جمعہ نے صہیونی حکومت کو تیسرے انتفاضہ کے آغاز سے خبردار کیا ۔


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مسجدالاقصی کے امام جمعہ شیخ عکرمہ صبری نے فلسطینی نیوز ایجنسی سے گفتگو میں فلسطینیوں کے خلاف مظالم جاری رہنے کی صورت میں تیسرے انتفاضہ کے آغاز سے خبردار کیا ۔


شیخ عکرمہ صبری نے یہ کہتے ہوئے کہ صہیونی حکومت فلسطین پر اپنے ناجائز قبضہ کو برقرار رکھنے کےلئے فلسطینیوں کے خلاف کسی بھی جرم کے ارتکاب سے گریز نہیں کررہی ہے تاکید کی :  وہ فلسطین کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے فلسطینی نوجوانوں کو اغوا کرلیتی ہے جبکہ فلسطینیوں کی زراعتی زمینوں اور انکے گھروں کو بھی تباہ کرکے کسی بھی مخالفت کو گولیوں سے جواب دے رہی ہے۔


انہوں نے صہیونی کال کوٹھریوں میں فلسطینی قیدیوں کی تشویشنا ک صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا: وہ بھوک ہڑتال کرکے صہیونی حکومت کے خلاف اپنی جد وجہد جاری رکھے ہوئے ہیں اور دوران حراست عرفات جرادات کی شہادت، صہیونی بربریت کا واضح نمونہ ہے ۔


شیخ عکرمہ نے مسجد الاقصی پر صہیونی فوجیوں اور انتہا پسندوں کے پہ درپہ حملوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا : مسجدالاقصی کی حفاظت کے لئے سنجیدہ اور عملی اقدام کرکے صہیونیوں کی گستاخیوں کا جواب دیں۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬