‫‫کیٹیگری‬ :
10 March 2013 - 12:53
News ID: 5204
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ مراجع کرام اور علماء نے پاکستان میں دہشت گردانہ جرائم کی مذمت کرتے ہوئے اس سے مقابلہ کے لئے سنجیدگی اختیار کرنے اور اس پر فورا عمل کرنے کی تاکید کی ہے اور اس حادثہ سے متاثر و مصیبت زدہ اھل خانوادہ سے اظہار ہمدردی کی ہے ۔
مراجع تقليد


رسا نیوز ایجنسی کے رپورر کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں شیعوں کے مظلومانہ قتل عام کے خلاف 9 مارچ سنیچر کے روز حوزہ علمیہ قم میں مراجع عظام تقلید ، علما کرام ، حوزوی شخصتیں، طلاب و تمام اھل حوزہ، کی طرف سے مسجد آعظم قم میں اعتراض آمیز عظیم اجتماع منعقدہ ہوئی جس میں مراجع کرام و علماء عظام نے اس طرح کے دہشت گردانہ جرائم سے مقابلہ کی اپیل کی ۔

 اسلامی قوم قوی اتحاد کے ذریعہ اپنی گذشتہ عظمت کو زندہ کریں

اس رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے پاکستان میں ہوئے دہشت گردانہ حملہ سے متاثر خانوادہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے تمام مسلمانوں سے اپنے اتحاد کے ذریعہ اسلام کی گذشتہ عظمت کو زندہ کرنے کی تاکید کی ہے ۔

مرجع تقلید نے دشمنوں کی طرف سے اس طرح کے کارنامہ کی اصل وجہ مسلمانوں کے درمیان اختلاف پیدا کرنا اور مسلمانوں کو کمزور کرنا جانا ہے تا کہ اس کے ذریعہ علاقہ میں سامراجیت تسلط کا بقا یقینی رہے ، مسلمانوں سے ہوشیاری اور اسلامی قوم سے دشمنوں کی سازش کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : مسلمان بیدار رہیں ، دشمنوں کو پہچانیں اور ایک دوسرے کا ہاتہ تھام کر دشمنوں کی سازش کو ناکام کریں ۔

حضرت آیت الله سبحانی نے بھی اس اعتراض آمیز اجتماع کے ضمن میں اپنی تقریر میں پاکستان کے شیعوں کے قتل عام کی مذمت کی اور شہریوں کے تحفظ فرایم کرنے میں ناکام اس ملک کی حکومت پر تنقید کی ۔

مرجع تقلید نے اس تاکید کے ساتہ کہ پاکستانی حکومت کو چاہیئے کہ اپنے ملک کے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کے لئے سنجیدہ قدم اٹھائے اور اس طرح کے جرائم کا مقابلہ کرے وضاحت کی : یہ کسی بھی صورت میں قبول نہیں کیا جا سکتا کہ اس طرح کا سلسلہ وار حادثہ جاری و ساری رہے ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬