‫‫کیٹیگری‬ :
16 March 2013 - 15:23
News ID: 5227
فونت
رسا نیوزایجنسی - اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام اور لبنان کی سرحدوں پر جاری جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لبنان کی خودمختاری کے احترام کرنے پر تاکید کی ہے۔
لبنان


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں شام میں جاری بحران کے لبنان پر مرتب کردہ اثرات سے متعلق تشویش ظاہر کی اور تاکید کی : لبنانی گروہوں کو بحران شام میں مداخلت سے گریز کرنا چاہئے۔


اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اپنے بیان میں تمام لبنانی گروہوں سے مطالبہ کیا :  لبنان کے امن و استحکام کو متاثر کرنیوالے کسی بھی اقدام سے گریز کیا جائے اور شام کے اندرونی معاملات میں مداخلت نہ کرنے پر مبنی لبنان کی حکمت عملی کا پابند رہیں۔  


 واضح رہے کہ گذشتہ چند مہینوں کے دوران لبنان کے شمال میں کئی مسلح گروہوں نے شام میں جاری جھڑپوں میں مداخلت کرکے شام کے حکومت مخالفین کی حمایت کی ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬