08 November 2009 - 13:20
News ID: 527
فونت
نوگاواں سادات :
رسا نیوز ایجنسی - جامعہ المنتظرمیں تعلیم قران و عترت کو فروغ دینے کے لئے حجت الاسلام غلام رضا مھدوی کی موجودگی میں کل 7 نومبرکوایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا.
جلسہ قران


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق،جامعہ المنتظر نوگاواں سادات میں قران و عترت اکیڈمی کی جانب سے قران و عترت کی تعلیم کو فروغ دینے کے لئے "جلسہ قران وعترت" کے عنوان کے تحت ایک جلسہ کا انعقاد کیا گیا .

اس جلسہ کی مسند صدارت کو نمائندہ جامعہ المصطفی العالمیہ حجت الاسلام  غلام رضا مھدوی نے زینت بخشا اور اسکی نظامت کے فرائض مولانا صابر علی عمرانی نے انجام دئے اس میں شاعر اھلبیت حیدرکرتپوری نے نعت رسول مقبول پیش کی اور اسکے بعد جامعہ المنتظر کے ھونھار طلاب نے قران وعترت سے متعلق معلوماتی مکالمے پیش کئے جن کو سامعین نے بہت سراہا .

خصوصا قران کریم سے متعلق معلومات بچوں سے سن کر سبھی محو حیرت تھے اور ھر طرف سے داد و تحسین کی اوازیں بلند ہورہی تھی  اس میں جامعہ  کے طالب علم جرار مظفر نگری نے فارسی میں مختصر تقریر فرمائی اور پرائمری شعبے کے ایک بچے نےسورہ حمد اور انا انزلناہ کا انگریزی ترجمہ کر کے سبھی کو حیرت زدہ کردیا .

 اس پروگرا م کے اخر میں حجت الاسلام غلام رضا مھدوی نے تقریر فرمائی اور اپ نے اتحاد اسلامی بنیادی ضرورتوں کا تذکرہ کرکے مومنین سے تاکید کی اس وقت عالم اسلام اتحاد انکی ترقی کا ضامن ہے اس پروگرام کے اختتام جنا ب مولانا نعیم عباس نے دعائیہ کلامات پڑھے .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬