‫‫کیٹیگری‬ :
15 April 2013 - 19:32
News ID: 5287
فونت
حجت الاسلام ناصر عباس جعفری:
رسا نیوزایجنسی – سرزمین پاکستان کے نامور عالم دین حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے کارنر میٹنگ سے خطاب میں تاکید کی: غیبت کبریٰ میں دین و سیاست کی وحدت کا نام ولایت فقیہ ہے ۔
حجت الاسلام ناصر عباس جعفري

 

رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سکریٹری جنرل حجت الاسلام ناصر عباس جعفری نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-117 کے علاقہ سولجر بازار کراچی میں کارنر میٹنگ میں لبرل پولیٹیکل سسٹم کو سقیفہ کا ماڈرن چہرہ جانا اور کہا: فرعونی نظام میں شہادت کے جذبے کے بغیر عزت سے نہیں جیا جاسکتا۔


مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سکریٹری نے بیان کرتے ہوئے کہ غیبت کبریٰ میں دین و سیاست کی وحدت کا نام ولایت فقیہ ہے کہا: حزب اللہ کے نظم کا محور ولایت فقیہ ہے۔


حجت الاسلام ناصر عباس جعفری  نے نبوت اور امام کے بنیادی فرق میں نبی کو امت کا رہنما اور امام کو قیادت کا ذمہ دار جانا اور کہا: حزب اللہ کے نظم کا محور ولایت فقیہ ہے اور جس جماعت کے نظم کا محور ولایت فقیہ نہیں وہ گروہ حزب شیطان ہے۔


ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سکریٹری نے یہ بتاتے ہوئے کہ پاکستان ہمارے لئے عصر حاضر کی کربلا ہے کہا: ہمیں اس کربلا کو فتح کرنے کے لئے 11 مئی کو روز عاشورا کی طرح گھروں سے باہر نکلنا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬