‫‫کیٹیگری‬ :
17 April 2013 - 13:53
News ID: 5288
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے بے گناہوں کا خون بہانے کے حوالہ سے وھابی مفتیوں کے فتوے کو قران و سنت رسول الله(ص) کے برخلاف جانا اور علمائے اسلام سے خطاب میں تاکید کی سوریہ میں بے گناہوں کا قتل عام روکیں ۔
حضرت آيت‌الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت‌ الله ناصر مکارم شیرازی نے اسلامی جمھوریہ ایران میں سوریہ کے سفیر سے ملاقات کے دوران صحافیوں سے ملاقات میں سوریہ میں رونما ہونے والی تبدیلیوں  میں وھابی مفتیوں کے فتوے کے سلسلہ میں ہوئے سوال کے جواب میں بیان کیا : اس میں کسی قسم کوئی شک و شبہ نہیں کہ مسلمانوں کا خون بہانے والا فتوی آیات قران کریم اور روایات و سنت نبی مکرم (ص) کے برخلاف ہے ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلام ھرگز ان مسائل پر راضی نہیں ہے، وھابی علمائے کے اس گروپ سے خطاب میں کہا : اپ سبھی آگاہ رہیں کہ سخت غلطی کے عالم میں ہیں اور قیامت کے روز اس خون کے سلسلہ میں جوابگو ہوں گے ۔


اس مرجع تقلید نے مزید کہا: تمام علمائے اسلام پر لازمی ہے کہ سبھی کو تشدد سے پرھیز کی دعوت دیں اور گفتگو و اصلاحات کے لئے تیار کریں کیوں کہ اس کے علاوہ اگر کسی اور راستہ کو اپنائیں گے تو بہنے والے ھر خون کے قطرہ کے سلسلہ میں قیامت میں جواب دہ ہوں گے ۔


انہوں نے مزید تاکید کی : سامراج مخالف جنگ میں سوریہ کے دشمنوں کی ہار یقینی ہے  ۔ 
 

اس رپورٹ کے مطابق، نے اسلامی جمھوریہ ایران میں سوریہ کے سفیر نے بھی صحافیوں سے ملاقات میں اپنے سفر قم کے اھداف اور علمائے و مراجع تقلید عظام سے ملاقات کو پر ثمر و غنیمت جانا ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ملت ایران اور سوریہ مشترکہ اقداروں کا دفاع کررہی ہیں کہا: اس سفر نے ثابت کردیکھایا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے سے کتنا زیادہ نزدیک ہیں ۔


عدنان محمود نے اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سے سوریہ کی حمایت کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: اسلامی جمھوریہ ایران اور سوریہ دونوں ہی علاقہ میں استقامت  کا مرکز ہیں ۔


انہوں ںے مزید کہا: رھبر معظم انقلاب اسلامی کے پیمانہ پر اسلامی جمھوریہ ایران کی جانب سوریہ کی حمایت اور عالمی سامراجیت و صھیونیت سے مقابلہ میں ملت و حکومت ایران  کی طرف سے سوریہ کی ملت اور حکومت کی حمایت کے ھم شکر گذار ہیں ۔


اسلامی جمھوریہ ایران میں سوریہ کے سفیر نے واضح طور پر کہا : سوریہ مخالفین جان لیں کہ حقیقی ہار انہیں کی ہے ، دشمن ھرگز ملت سوریہ کے فیصلہ نہیں بدل سکتا  ۔
    

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬