‫‫کیٹیگری‬ :
20 April 2013 - 19:00
News ID: 5299
فونت
ایران کے صدر جمھوریہ:
رسا نیوزایجنسی - اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے کہا : ملت ایران ترقی و پیشرفت کے راستے میں ملت ونزوئیلا کے ساتھہ کھڑی ہے ۔
احمدي نژاد


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے گذشتہ روز ونزوئیلا کے دارالحکومت کاراکاس پہنچنے پر ایئرپورٹ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دنیا میں آزاد و خود مختار قوموں کے خلاف سامراج کے دبا‏ؤ کی جانب اشارہ کیا اور تاکید کی : ملت ایران عدل و انصاف کی برقراری اور ترقی کی راہ میں ملت ونزوئیلا کے ساتھہ کھڑی ہے اور اس بات پر مصمم ہے کہ اس ملت کے ساتھہ ترقی و پیشرفت کا راستہ جاری رکھے گی ۔


ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آج کا دور ونزوئیلا کی ترقی و پیشرفت اور عزت و سربلندی کے لئے مشترکہ کوششوں اور تعاون و یکجہتی کا دور ہے کہا: ملت ونزوئیلا حتمی طور پر ملک کی فلاح و بہبود اور اس کی تعمیر ترقی اور اس کو طاقتور بنانے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لائے گی ۔


ایران کے صدر مملکت نے ونزوئیلا کے عوام لاطینی امریکہ کے علاقے میں آزادی و خود مختاری اور عدل و انصاف کے پرچم کو سربلند رکھنے اور اس سلسلے میں ونزوئیلا کے آنجہانی صدر کی کوششوں کو ناقابل انکار جانا ۔


ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے نیکولس مدورو کے ونزوئیلا کے نئے صدر بنے پر انھیں اور ونزوئیلا کے عوام کو مبارک باد پیش کی اور کہا : ملت ونزوئیلا با ہمی اتحاد و یکجہتی کے ذریعے آزادی و خود مختاری اور ‏عزت و سربلندی کی اپنی راہ جاری رکھیں گے ۔


انہوں ںے صدر دنیا میں موجود مشکلات اور جاری بحرانوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : آزاد وخود مختار ممالک کیجانب سے باہمی تعاون کے ذریعے ان مشکلات کو حل کرنے کی کوشش کی ضرورت ہے تاکہ اپنا مستقبل روشن کرسکیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬