‫‫کیٹیگری‬ :
24 April 2013 - 17:00
News ID: 5309
فونت
رسا نیوزایجنسی - دو وھابی مفتیوں نے الگ الگ اپنے فتوے کے ذریعہ لبنان کے جوانوں کو بشار اسد حکومت کے خلاف سوریہ میں لڑنے کی دعوت دی ۔
وھابيت


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وھابی شدت پسند لیڈر اور مسجد بلال بن رباح صیدای لبنان کے امام جماعت احمد الاسیر معروف بہ «شیخ الفتنہ» نے گذشتہ روز اپنے چاھنے والوں کے مجمع میں صیدا علاقہ میں فوجی ٹکڑی بنانے کا مطالبہ کیا  ۔


انہوں نے سوریہ جنگ میں حزب الله لبنان کی جانب سے بشار اسد کی حمایت کا دعوی کرتے ہوئے سوریہ حکومت کے خلاف نئے فوجی ٹکڑے بنائے جانا لازمی جانا ۔


احمد الاسیر نے مزید کہا: اپ سبھی حزب اللہ لبنان سے لڑنے کے لئے تیار رہیں ۔


نیز انہوں ںے اپنے دئے ہوئے فتوے میں لبنانی جوانوں کو سوریہ کے القصر علاقہ میں جھاد کے لئے تیار ہونے کی دعوت دی  ۔


الاسیر نے اس فتوے  میں لبنان کے سرحدی علاقہ میں رہنے والوں کو اولیت دیتے ہوئے کہا : اھل سنت بشار اسد مخالف گروپ کی حمایت کی کوشش کریں  ۔


اور اسی سلسلہ میں لبنان کے ایک دوسرے وھابی مفتی سالم الرفاعی نے ایک دوسرے فتوے میں سوریہ میں لڑنے والے تکفیری گروپ کی اسلحہ اور افراد کے حوالے سے مدد کرنے کی درخواست کی  ۔


الرفاعی نے مطالبہ کیا: اب جب کہ حزب الله لبنان اپنے افراد کے ذریعہ سوریہ میں بشار اسد حکومت کی حمایت میں مصروف ہے تو ھمیں بھی بشار اسد حکومت کا  تختہ پلٹنے کے لئے سوریہ مخالف گروپ کی مدد کرنا چاھئے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬