‫‫کیٹیگری‬ :
04 May 2013 - 15:40
News ID: 5346
فونت
آیت الله مکارم شیرازی:
رسا نیوزایجنسی - آیت الله مکارم شیرازی نے رسول اسلام کے صحابی حضرت "حجر بن عدی" کے مزار کے انہدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: شیعہ اس عظیم جنایت کو ھرگز نہیں بھول سکتے اور یقینا یہ جنایتکار بہت جلد اپنی گناہوں کی سزائیں بھگتیں گے ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازى نے اپنے ارسال کردہ پیغام میں تکفیری دھشت گرد کے ہاتھوں رسول اسلام(ص) کے بزرگ صحابی حضرت "حجر بن عدی" کے مزار کے انہدام کی شدید مذمت کی ۔


اس پیغام کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے : 


انا لله و انا الیه راجعون


ایک دفعہ پھر جہان اسلام میں ایک فاجع رونما ہوا ہے اور تکفیری دہشتگردوں نے پیغمبر اکرم (ص) کے ایک بزرگوار صحابی اور حضرت علی (ع) کے وفادار ساتھی حجر بن عدی (رض) زاھد، عبادت گزار اور شجاع انسان جنھوں نے عصر بنی امیہ میں سامراجیت کے خلاف قیام کیا اور اپ کو شام کے قریب «مَرجِ العَذراء» میں بنی امیہ کے حکمرانوں نے شھید کر کے انہیں وہیں دفنا دیا ، کے مرقد پر حملہ ور ہوکر ان کی بارگاہ کو مسمار کرڈالا اور حتی دل کے اندھے دہشتگردوں نے نبش قبر کرکے ان کے جسد مطہر کی بے حرمتی کی ۔


آیت اللہ العظمٰی  مکارم شیرازی نے مزید کہا: ان انسان نما وحشیوں کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، کیونکہ یہ نہ زندوں پر رحم کھاتے ہیں اور نہ خاک میں چھپے شہیدوں پر، اور اگر انہیں قدرت و اقتدار مل گیا تو یہ گنبد و بارگاه ملکوتی پیغمبر خدا (ص) کو بھی منہدم کردیں گے جیسا کہ بارہا اس کی جانب اشارے اور کناے کرچکے ہیں مگر مسلمانوں کی مخالفت  کے خوف سے ایسا کرنے سے خائف ہیں ۔


ہم اس جرم عظیم کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اسلامی معاشرہ خصوصا دنیا کے شیعہ اس جرم کو ہرگز فراموش نہیں کرسکتے اور یقینا یہ دل کے اندھے دہشتگرد جلد ہی اپنے اعمال کی سزا پائیں گے۔


ہم ان دہشتگردوں کے حامیوں ترکی، سعودی عرب اور قطر سے لیکر امریکہ اور اسرائیل تک کو یہ بتا دینا چاہتے ہیں کہ « تمھیں اس قبیح اور انسان سوز جرم کے مقابل شرم آنی چاہئے، تم ان کی حمایت کر رہے ہو جن کے اندر زرہ برابر بھی انسانیت کی بو نہیں »۔


مى‌دانیم دشمنان اسلام و در رأس آنها آمریکا و اسرائیل مى‌خواهند با تشویق کردن این جنایات، جنگ مذهبى و فرقه‌اى در میان مسلمین ایجاد کنند ولى به یقین با بیدارى اسلامى هرگز موفق نخواهند شد۔


ہم جانتے ہیں کہ اسلام دشمن عناصر اور ان میں پیش پیش امریکہ اور اسرائیل اس طرح کی جنایتوں کی حوصلہ افزائی کے ذریعہ مسلمانوں میں مذھبی اور مسلکی جنگ کی اگ بھڑکانا چاھتے مگر اسلامی بیداری کی لہریں ھرگز انہیں ان کے مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دے گی ۔


إن ‌شاء الله


ناصر مکارم شیرازى


4/5/2013     
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬