‫‫کیٹیگری‬ :
18 May 2013 - 17:49
News ID: 5406
فونت
ایم ڈبلیوایم کی اپیل پر؛
رسا نیوز ایجنسی - مجلس وحدت مسلمین نے شام میں مسلسل مزارات کی بے حرمتی اور امت مسلمہ کی پراسرار خاموشی کے خلاف جمعہ کوملک گیر یوم احتجاج منایا۔
عظيم الشان ريلي


رسا نیوزایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام ناصر عباس جعفری کی اپیل پر شام اور اردن میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں مقدس مقامات کی بے حرمتی کے خلاف ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں اور احتجاجی مظاہرے کئے گے۔


 کراچی میں خوجہ مسجد کھارادرمیں بعد نماز جمعہ احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا گیا جس سے ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نےخطاب کیا ۔


حجت  الاسلام صادق رضا تقوی نے : شام اور اردن میں مسلسل انبیاء کرام  اصحاب پیغمبر اور بزرگان دین کے مزارت کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے لیکن نام نہاد مسلم ریاستیں اسے رکوانے میں کوئی کردار ادا نہیں کر رہیں، تکفیری اسرائیلی، امریکی اور سعودی ایماء پر ابتک تبرکات رسول صلی اللہ وآلہ وسلم (دندان مبارک)، حضرت زکریہ علیہ السلام، صحابہ کرام حضرت عمار یاسر، حضرت اویس کرنی اور حضرت حجر بن عدی رضی اللہ کے مزارات اور مسجد کی توہین کرچکے ہیں جبکہ یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔


انہوں نے کہا: میں تمام مکاتب فکر سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ تکفیری دہشت گردوں کی اہانت پر اپنا بھر پوراحتجاج رکارڈکروائیں اور صحابہ کرام کے مزارات کے تحفظ کیلئے اٹھائے جانے والے اس اقدام کی بھرپور تائید کرتے ہوئے احتجاجی تحریک کا آغاز کریں ۔


دوسری جانب جعفرطیار سوسائٹی سے احتجاجی حرمت ناموس صحابہ ریلی نکالی گئی جس سےایم ڈبلیو ایم ملیر کے رہنماء سجاد اکبر زیدی ، احسن عباس رضوی اورمولانا زوالفقار جعفری نے خطاب کیا ۔


سجاد اکبر زیدی نے احتجاج ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا: شام میں جاری تکفیریوں کی دہشت گردی اب محلوں اور بازاروں سے نکل کرانبیاءکرام ، اولیاءاللہ اور اصحاب کرام  کی قبور مقدس تک پہنچ چکی ہے جو کہ کسی بھی غیرت مندمسلمان کو برداشت نہیں، یہ کیسے مسلمان ہیں جو شام میں جہاد کےنام پر پہلے تو بیگناہ مسلمانوں کے سینے چاک کر کے کلیجے چباتے رہے اور جب اس درندگی سے بھی چین نا پایا تو پیغمبران خداؑ ، اصحاب رسول اور اولیاء کرام کے مزارات کو مسمار کر کے ان کے جسد مبارک کی بیحرمتی کر تے رہے ، اگر تھوڑی سی بھی غیرت رکھتے تو 1500سال بعد برآمد ہو نے والےحضرت حجر ابن عدی کے صحیح اور صالم جسد خاکی کو دیکھ کر ہی اپنے ایمان کی اصلاح کر لیتے۔


احسن عباس رضوی کا شرکائے ریلی سے خطاب کر تے ہوئے کہا: شام میں موجود امریکی اور سعودی ملازم تکفیری دہشت گردوں کو اگر لگام نہیں دی گئی تو پھر ان بے دین قوتوں کو عالم اسلام کے غیظ و غضب سے دنیا کی کوئی طاقت نہیں بچا سکے گی ۔ اصلاح اور جہاد کے نام پر شام میں فساد بر پہ کیا جا رہا ہے ، اگر ریاست کی جانب سے عوام کے حقوق کی پامالی کی افواہوں میں صداقت ہو تی تو حکومت کے خلاف قیام کر نے والے باغی شام کے مقامی باشندے ہو تے نہ کہ ترکی ، اردن سعودیہ ، قطر اور مشرق وسطیٰ کے۔


انہوں نے مزید کہا: پاکستان میں دفاع ناموس صحابہ کا راگ الاپنے والے آج شام میں ہو نے والی توہین صحابہ پر خاموش کیوں ہیں کہیں اس لیئے تو نہیں کے شام میں یہ گناہ انجام دینے والے انہی کے بھائی ہیں۔کیوں کے بزرگان دین اور اولیا اللہ کے مزارات پر حملے کر نے والے پاکستان میں بھی موجود ہیں ۔


انہوں نے بیان کیا: دنیا بھر کے غیرت مند مسلمانوں کی اس عظیم اہانت پر خاموشی گناہ عظیم ہے تمام شیعہ سنی مسلمان مل کراس توہین پر صدائے احتجاج بلند کریں اور ہم حکومت پاکستان اور او آئی سی سے مطالبہ کر تے ہیں کے شام میں مقامات مقدسہ کی توہین اور پیغمبران خدا ، اصحاب رسول اور اولیاء کرام کی قبور کی کشائی کے خلاف کوئی موثر اقدام کریں اور اس طرح کی توہین آمیزکاروائیوں کے تدارک کے لیئے سخت قانون سازی کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬