‫‫کیٹیگری‬ :
22 May 2013 - 10:26
News ID: 5426
فونت
حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری:
رسا نیوز ایجنسی – ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے تمام محب وطن سیاسی و مذہبی قوتوں کو استحصالی، کرپٹ، خائن، نا اہل سیاسی نظام سے چھٹکارہ حاصل کرنے کے لئے بھر پور کردار ادا کرنے کی تاکید کی۔
حجت الاسلام  راجہ ناصرعباس جعفري


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے جنرل سکریٹری حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے ایم ڈبلیو ایم کی جانب سے نامزد امیدواروں کے اعزاز میں دیئے جانے والے عشائیہ سے خطاب میں کہا: مجلس وحدت مسلمین پاکستان تمام مظلوم عوام کی مضبوط آواز بنے گی اور ان کی جنگ خود لڑے گی ۔


حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے یہ کہتے ہوئے کہ امریکہ و سعودیہ عرب برائے راست انتخابی عمل میں دخل اندازی کر تے رہے تاکید کی:  عالمی سامراجیت بالآخر اپنی من پسند حکومت کی تشکیل میں کامیاب ہوگے، سندھ اور پنجاب میں ہمارے مینڈیٹ کا استحصال کیا گیا اور الیکشن کمیشن تماشہ دیکھتا رہا۔


انہوں نے کہا : ملت پاکستان کی امیدوں اور ارمانوں کی جس طر ح اس الیکشن میں دھجیاں بکھیری گئی شاید ہی ملکی تاریخ میں اس کی مثال نظر آئے ، اس الیکشن میں ووٹ کاسٹنگ کا تناسب ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ رہا ،وہ اس لیئے کے مظلوم عوام اس فاشسٹ اور کرپٹ نظام سیچھٹکارہ حاصل کرنا چاہتے تھے اور اس کی تمام تر ذمہ داری نام نہاد آزاد الیکشن کمیشن ، جانبدار نگراں حکومت اور فرض فراموش ایجنسیوں پر عائد ہو تی ہے ۔


حجت الاسلام راجہ ناصرعباس جعفری نے بیان کیا: اگر اقتدار پہلے سے طے شدہ منصوبے کے تحت منتقل ہونا تھا تو اربوں روپے کیوں اس ڈرامے میں جھونکے گئے ، قوم ان تمام خیانتوں کا جواب ان اداروں سے چاہتی ہے ، سندھ اور پنجاب میں کامیاب ہو نے والے ایم ڈبلیو ایم کے امیدواروں کے نتائج 3 روز تک روک کربوگس نتائج پیش کئے گئے جس سے الیکشن کمیشن کا تعصب ظاہر ہوتا ہے ۔

 

انہوں نے تاکید کی : باریاں بدل بدل کر قوم کا استحصال کیا جا رہا ہے ، عوام ظلم ، کرپشن ، بد امنی ، دہشت گردی ،لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کی چکی میں پس پس کے ختم ہو چکے ہیں اور حکمراں میوزیکل چیئر کھیل رہے ہیں ، الیکشن سے قبل ٹی وی چینلز پراربوں روپے کے اشتہارات دکھانے والی سیاسی جماعتیں اپنے ان وعدوں کو جلد پورا کریں جو انھوں نے قوم سے ووٹ مانگنے کے لئے کئے ہیں ۔

 

ایم ڈبلیوایم پاکستان کے جنرل سکریٹری نےمزید کہا: ایم ڈبلیو ایم مسلکی ، لسانی اور مذہبی تفریق کو بالائے طاق رکھتے ہوئے تمام مظلوم تبقات کی نمائندگی کرے گی ، تمام سیاسی جماعتوں کے خفیہ ایجنڈے میں تقسیم کرو اور حکومت کرو کی پالیسی کار فرما ہے جب کے ہمارا ایک ہی ایجنڈا ہے جو سب پر واضح ہے اور وہ حب الوطنی ، بھائی چارگی اور امن و محبت ہے ، ہم ایک فرقہ سے تو تعلق رکھتے ہیں لیکن ہماری جماعت کوئی فرقہ وارانہ جماعت نہیں اوراس کا واضح ثبوت الیکشن میں شیعہ ، سنی ، ہندو، عیسائی اور سکھوں کا ہم پر اعتماد اور ووٹ دینا ہے، ہم عدل کے نفاز کے لیئے تمام مسالک اور مذاہب کے ماننے والوں کا سہارا بنیں گے ۔ عدل کے نفاز کے لیئے نہ فقط مسلمانوں نے بلکہ غیر مسلم عیسائیوں اور ہندؤں نے بھی قربانیاں دی ہیں ۔
 
انہوں نے آخر میں کہا: کراچی میں ہمارے کارکنان اور ہمدردوں کو مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں جو کے کسی صورت قبول نہیں ، ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ، ایسا نہ ہو کے علماء کا اپنے کارکنان کو کنٹرول کرنا بس سے باہر ہوجائے ۔


نیز حجت الاسلام راجہ ناصر عباس جعفری نے 11 مئی کو خوف و ہراس کی دیواروں کو گرانے والی ان تمام ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کی ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬