‫‫کیٹیگری‬ :
04 June 2013 - 02:10
News ID: 5479
فونت
پیشاور پاکستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی - « افکار امام خمینی » کنوینشن پیشاور پاکستان میں علمی، سماجی اور مختلف طبقات کی عوام کی شرکت میں منعقد کیا گیا ۔
امين شھيدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ڈپٹی جنرل سکریٹری حجت الاسلام محمد امین شھیدی نے پیشاور پاکستان میں منعقد ہونے والے « افکار امام خمینی » کنوینشن سے خطاب میں انقلاب اسلامی ایران کا تجزیہ کیا ۔


حجت الاسلام شھیدی نے یہ کہتے ہوئے کہ ملت تشیع، پاکستان میں امت مسلمہ کی رہبری کرنے کے قابل ہوگئی ہے تاکید کی: ہم اپنی شناخت کے اظہار میں سیاسی میدان میں قدم رکھ چکے ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ گذشتہ 36 ماہ میں جس موقع پر بھی دشمن نے ہم پر وار کیا نہ فقط ہم ڈرے نہیں بلکہ بھرپور انداز میں میدان میں نکل پڑے کہا: شہادت سے ہم خوفزہ ہونے والے نہیں بلکہ شہادت ہماری طاقت ہے، شہادت وہ عظیم مقام ہے جس کی تمناء اور دعا اور امام علی(ع) ابن ابی طالب شدت سے کیا کرتے تھے۔


شھیدی نے مزید کہا: آج ملت تشیع پاکستان میں بیدار ہونے کیساتھ دیگر مظلوم طبقات کیلئے رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے، آج دیگر مکاتب فکر کے تنظیمیں بھی تشیع کی استقامت اور شجاعت کی معترف ہیں۔
 

سرزمین پاکستان کے اس شیعہ عالم دین نے مزید کہا: آج دیگر مکاتب فکر کی مذہبی شخصیتیں ھماری کوششوں کو سراہنے پو مجبور ہوئی ہیں ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬