10 June 2013 - 16:32
News ID: 5513
فونت
انقلاب اسلامی کا عشرہ سوم(16)؛
رسا نیوز ایجنسی - صومالیہ یونیورسٹی کے استاد نے آمریکا و اسرائیل کے مد مقابل رهبر معظم انقلاب اسلامی کی ایستادگی کو مسلمانوں کے لئے باعث فخر جانا اور اور اسلامی ممالک سے ایران اسلامی کی پیروری کی تاکید کی ۔
آيت اللہ العظمي خامنہ اي


موغادیشو یونیورسٹی صومالیہ کے استاد عبد الخالق عبدالله حمزه نے رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو میں اتحاد اسلامی کے حوالہ سے رھبر معظم انقلاب اسلامی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: ھم نے تہران میں ہونے والی « اسلامی بیداری اور علمائے اسلام کانفرنس » میں اتحاد اسلامی کے حوالہ سے تجاویز پیش کی تھیں ۔


انہوں نے مزید کہا: سبھی اتحاد اسلامی کے حوالہ سے امام خمینی(ره) اور امام خامنہ ای کے کردار پر اعتقاد رکھتے ہیں ، ایران اتحاد اسلامی کے سلسہ میں پیش پیش رہا ہے ، اور ایران کی طرح دیگر اسلامی ممالک کو بھی اس مسئلہ پر توجہ کرنے کی ھمیں امید ہے ۔


عبد الخالق نے حضرت آیت الله خامنہ ‎ای کو عالمی سامراجیت کے مد مقابل استقامت کی نشانی بتاتے ہوئے کہا: وہ انقلاب اسلامی جسے اما خمینی(ره) نے پیروزی سے ھمکنار کیا اور اس وقت اس کی رھبری امام خامنہ ای کے ہاتھوں میں ہے اور انہوں نے ثابت کر دیکھایا کہ بیگانوں سے وابستگی بے سود ہے کیوں کہ اسلام کے پاس مسلمانوں کی تمام مشکلات کو حل کرنے کا پروگرام اور اسٹراٹیجیک  موجود ہے ۔


صومالیہ یونیورسٹی کے استاد نے تاکید کی : اسلامی جمھوریہ ایران کے دشمن ممالک فقط ملت اسلامیہ کے اتحاد کو توڑنے میں مصروف ہیں، اور ملت اسلامیہ کو بھی چاھئے کہ  سیاست اور سماجی دنیا خصوصا اقتصادی میدان میں مستقل رہے اور ھرگز بیگانوں سے وابستہ نہ رہے  ۔


انہوں نے مزید کہا: انقلاب اسلامی ایران نے ثابت کردیکھایا کہ اسلام ایک مکمل مدرسہ ہے اور سبھی اپنی مشکلات کے حل اور ترقی کے حصول میں اس مدرسہ کی تعلمیات سے استفادہ کی کوشش کریں ۔


عبدالخالق حمزه نے دنیا کو عالمی سمراجیت کے مدمقابل قیام کی دعوت دیتے ہوئے کہا: امریکی، غربی اور صھیونی سازشوں کے مقابل امام خامنہ ای کی استقامت لائق تحسین ہے ، دنیا خود کو ازاد دیکھنا چاھتی ہے اور ھرگز کسی سے وابستہ نہیں رہنا چاھتی اور یہ عین وہی کام ہے جسے ایران کے رھبر انجام دے رہے ہیں  ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬