14 November 2009 - 21:31
News ID: 552
فونت
حماس کی اسرای کمیٹی نے اعلان کیا :
رسا نیوز ایجنسی ـ قدس کے صھیونی غاصب حکومت کے سربراہ کے ذریعہ فلسطینی قیدی کو عسقلان کے قید خانہ میں صرف نماز کی ادائیگی کی بنا پر ان کے عقاب کا شکار بننا پڑا ۔
نماز پڑبنے کی وجہ سے فلسطینی قیدی کو مزید سزا بھگتنی پڑی

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، اسرای حماس کمیٹی نے اپنے تازہ رپورٹ میں صھیونسٹ کے قید خانہ میں فلسطینی قیدی کے حالات پر تاکید کی : عاصم برغوثی جو ایک فلسطینی قیدی ہیں جن کو نماز جمعہ پڑھانے اور خطبہ بیان کرنے کی وجہ سے ایک ھفتہ سے ان کو الگ قید خانہ میں ڈال دیا گیا اور ان کے اھل خانہ سے ملاقات کی اجازت نہی دی گئی ۔

 

اس رپورٹ سے پتہ چلتا ہے : اسی طرح ایمن قفیشہ بھی فلسطینی قیدی ہیں جن کو اسی نماز جماعت کے انعقاد کی بنا پر شلاق اور انفرادی قید خانہ جانا پڑا ۔

 

اس رپورٹ میں تاکید کی گئی ہے : عسقلان قید خانہ کے سربراہ عبادی پروگرام کے انعقاد کی اجازت نہی دیتے ہیں اور ھر طرح کے عبادی امور کو جرم سمجھتے ہیں اور ان کا یہ فعل تمام انسانی اور دینی قانون سے منافات رکھتا ہے ۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬