14 November 2009 - 23:35
News ID: 553
فونت
آیت ‌الله نوری همدانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے کہا : اقتصادی دنیا کی بنیا دی پریشانی سود خوری ہے جب اسے ختم نہی کیا جائے گا مشکل باقی رہے گی .
ايت اللہ نوري ھمداني

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق ، مراجع تقلید میں سےحضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے اج ادارہ پدافند کے ذمہ داروں سے ملاقات میں کہا: انقلاب اسلامی ایران نے استکبار کے جسم پر کاری ضرب لگائی ہے وہ اس وقت مسلمان اور مستضعفین کی بیداری سے خائف ہیں. 

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے تاکید کی: اسلام کی منفی تصویر پیش کرنے والے افراد پوری دنیا میں منفور ہوتے جا رہے ہیں اور اس وقت جھاں بھی قدم رکھتے ہیں ان کے خلاف نارے لگآئے جاتے ہیں  .

انہوں نے اسلامی حکومت کے برپا کئے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلامی حکومت کی بنیا د پیغمبر اسلام (ص) امام معصوم (ع) اور انکے نائبین ہیں ، مذھب اسلام اس سے کہیں بالا تر ہے کہ انسانوں کی سرنوشت فاسق وفاجراور ظالم افراد حوالے کرے.

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے حکومت اسلامی ایران کے تین اساسی ارکان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : یہ حکومت اسلام ، عوام اور دینی رھنما پر استوار ہے لھذا اس حکومت کے تحفظ کے لئے ان تین ارکان کا تحفظ ضروری ہے .

حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے ٹرکی میں دنیا کے اقتصادی بحران کے حل کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی جانب اشارہ کرتےہوئے کہا : اس اجلاس میں شریک اقتصاد کےماھرین اس نتیجہ پر پہچے ہیں کہ اس بحران سے نکلنے کا واحد راستہ اسلامی بینکداری ہے .
 
اس مرجع تقلید نے وضح طور پر کہا :  اسلامی نظام میں مسأله ربا  کمرشکن ہے جب تک اسے اقتصاد سے الگ نہی  کیا جائے گا مشکلات اور مصیبتیں ختم نہی ہوں گی.

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬