15 November 2009 - 12:18
News ID: 557
فونت
حضرت آیت‌ الله سبحانی:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت‌الله جعفر سبحانی نے پیروان راہ امام و رهبری پارٹی کے افراد سے ملاقات میں اتحاد اور یک جہتی پہ تاکید کرتے ہوئے فرمایا کہ اپسی اختلاف اقوام کی نابودی کا سبب ہے.
 آيت‌ الله سبحاني


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹرکی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله جعفر سبحانی نے پیروان راہ امام و رهبری پارٹی کےافراد سے ملاقات میں آیه «واعتصموا بحبل الله جمیعاً و لاتفرقوا» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : خداوند متعال نے اس ایہ میں اتحاد کی تاکید اس لئے کی ہے کہ قوم میں تفرقہ اندازی اور ایک دوسرے کے مقابل مختلف گروپ کی تشکیل اس قوم کی نابودی کاسبب بنتی ہے.


اپ نے فرمایا : اگر چاھتے ہیں کہ اس نابودی کے کوویں سے خود کو باہر نکالیں تو اس کے لئے ایک محکم ڈور کی ضرورت ہے کہ وہ قران کی لحاظ سے اتحاد ہے
اس مرجع تقلید نے مزید فرمایا : اگر اتحاد کو باقی رکھنا چاھتے ہیں تو ضروری ہے کہ مختلف احزاب اور گرپ کے درمیان اتحاد ہو کیوں کہ اختلاف سبھی کی نابودی کا سبب ہے .


اس مرجع تقلید نے تاکید کی : حکومت اور مملکت کا تحفظ سب چیز پر مقدم ہے حضرت امام علی‌(ع) نے اسلامی حکومت کے تحفظ کی بناء پر اپنے حق کو چھوڑ دیا اسی طرح اپ بھی اس مملکت کے تحفظ کے لئے سکوت کرلیں .

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬