‫‫کیٹیگری‬ :
01 July 2013 - 18:00
News ID: 5602
فونت
آیت الله مکارم نے ڈپٹی آئی آر آئی بی سے ملاقات میں؛
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله ناصرمکارم شیرازی نے ڈپٹی آئی آر آئی بی اور ان کے ھمراہ موجود وفد سے ملاقات میں دنیا کو حقائق سے آگاہ کرنے کی تاکید کی ۔


رسا نیوزایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم میں سے حضرت آیت الله مکارم شیرازی آج صبح ڈپٹی آئی آر آئی بی اور قومی میڈیا کے دیگر اھلکاروں سے ملاقات میں ایران ریڈیو ٹی وی کو ماہ مبارک رمضان میں مذھبی اور اعتقادی مسائل سے متعلق پروگرام نشر کرنے کی تاکید اور کہا: دنیا میں میڈیا کا سب سے بڑا کردار ہے، میڈیا ہی جنگ کو خاموش یا جنگ کو شعلہ ور کرسکتا ہے  ۔


اس مرجع تقلید نے تاکید کی: آج میڈیا اس قدر قدرتمند ہوچکے ہیں کہ دیو کو فرشتہ اور فرشتہ کو دیو بنادیتے ہیں ، اگر شام کے مسئلہ کو حققیت پسند نگاہ سے دیکھا جائے تو بشار اسد کی گورمنٹ قانونی گورمنٹ ہے، اِدھر اُدھر سے انے والے زیادہ تر دھشت گرد ہیں ، انسانوں کا سر کاٹتے ہیں ، نبش قبر کرتے ہیں ، سینے پھاڑ کر دل نکالیتے ہیں اور دل چباتے ہیں ،  یہ کس قانون کے تحت شام پہونچے، کس عالمی مرکز نے اِنھیں یہ حق دیا کہ کسی ملک اور گورمنٹ پر قبضہ جما بیٹھیں اور اپنے من موافق حکومت بنائیں ، اس کے باوجود مغربی میڈیا نے اس اقدام کو کچھ اس طرح پیش کیا کہ یہ لوگ دیو نہیں بلکہ فرشتہ ہیں ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ سامراجی میڈیا حق و باطل اور باطل کو حق بتاتے ہیں کہا: ھم کچھ اس طرح کے ماحول سے روبرو ہیں ، حق و باطل کے اثبات میں میڈیا کا مکمل طور سے استفادہ کریں اور اس میڈیا کے وسیلہ دشمنوں سے اپنے حقوق چھین لیں  ۔


انہوں ںے وھابی میڈیا کی سرگرمیوں کی جانب اشارہ کیا اورکہا: وھابی میڈیا اور وھابی افکار کے حامی عالمی میڈیا مختلف قسموں کے جھوٹ اور تہمتوں کے ذریعہ شیعہ کے خلاف تبیلغ میں مصروف ہیں ۔


انہوں نے وھابیوں کے جھوٹ اور تہمتوں کی جانب اشارہ کیا اور کہا: وھابی کہتے ہیں کہ شیعہ حج  کرنے نہیں جاتے کیوں کہ انکا حج کربلا اور امام رضا(ع) کی زیارت ہے ، لھذا ھم مستند طریقہ سے پیش کریں کہ دنیا میں سے زیادہ ایران کے حاجی ہیں، عمرہ کرنے والے بھی ھمیں ہیں ، ھمارے پاس سب سے اچھا حج کا پروگرام ہے ، کبھی وہ اس طرح سے پیش کرتے ہیں کہ شیعہ کا قران سے کوئی رابطہ نہیں ہے اور ان کا قران کوئی اور قران ہے  ۔


حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے قومی میڈیا کے اھلکاروں سے خطاب میں کہا: اپ سبھی ان تمام شبھات کے جواب تیار کریں، قاریوں، حافظوں کی معرفی کریں اور قران کا مستقل پروگرام پیش کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬