‫‫کیٹیگری‬ :
16 July 2013 - 15:46
News ID: 5653
فونت
رسا نیوز ایجنسی – دوشنبہ کو مسجد روڈ پر افطار سے قبل شیعہ تاجر ان کے ساتھیوں کو دھشت گردی کا نشانہ بنائے جانے پر کوئٹہ میں سوگ کا سماں رہا اور مارکیٹ مکمل طور پر بند کردی گئی ۔
کوئٹہ دہشتگردي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 5 رمضان المبارک دوشنبہ کے روز کوئٹہ میں مسجد روڈ پر پر واقع الیکٹرانک مارکیٹ میں افطار سے قبل دھشت گرادنہ اقدام میں 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے خلاف شھر میں مکمل سوگ کا سماں رہا اور اس اعتراض میں پوری مارکیٹ بند کردی گئی ۔


اس رپورٹ کے مطابق، کوئٹہ میں گذشتہ روز دہشتگردی کے دو واقعات میں چھ افراد کے جاں بحق ہونے کیخلاف شہر بھر میں سوگ کا سماں ہے، اور مختلف تنظیموں نے مارکیٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔


ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی سمیت مختلف شیعہ تنظیموں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے، جس پر باچا خان چوک، لیاقت بازار، طوغی روڈ، مری آباد، عبدالستار روڈ، آرچر روڈ، مسجد روڈ، قندہاری بازار اور اس سے ملحقہ علاقوں میں کاروباری مراکز بند اور ٹریفک بھی معمول سے کم ہے۔ 


 کوئٹہ کے حالیہ واقعات کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیا اور وزیراعلٰی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
نیز تحریک نفاذ جعفریہ نے بلوچستان اور بلوچستان شیعہ کانفرنس نے تین روزہ کے سوگ کا اعلان کیا ہے۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬