18 July 2013 - 15:01
News ID: 5663
فونت
بحرین کے علماء نے تاکید کی ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ اسلامی علماء کونسل بحرین نے ایک نشست میں آل خلیفہ حکومت کے جرائم کی مذمت کی اور اسلامی مقدسات کی بے حرمتی کو اس حکومت کے جرائم میں نمایا جانا ۔
اسلامي علماء کونسل بحرين

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی علماء کونسل بحرین کا نصف سالہ عمومی نشست گذشتہ روز بحرین کے شیعی رہنما آیت الله شیخ عیسی قاسم ، آیت الله سید عبدالله الغریفی اور بحرین کے مختلف علماء کرام کی شرکت کے ساتہ سنابس میں اس کے آفس میں منعقد ہوئی ۔


آیت الله غریفی نے اس نشست میں اپنی گذشتہ تجربات پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہئے بیان کیا : ہر انسان کی زندگی کے درمیان  مختلف مقام پر کامیابی اور ناکامی پائی جاتی ہے لیکن اہم یہ ہے کہ تجربہ کو حاصل کیا جائے اور اپنے سابق تجربہ پر آئیدہ عمل کیا جائے ۔


انہوں نے وضاحت کی : اسلامی علماء کونسل بحرین کی فعالیت و سرگرمی کی سابق تجربات بہت ہی اہم اور بہت مفید ہیں جو بحرین قوم کے استفادہ کے قابل ہے ، لہذا سربراہ و انقلابی قوم کو چاہیئے کہ اس تجربہ سے اچھی طرح استفادہ کریں ۔


اسلامی علماء کونسل بحرین کے نائب صدر شیخ محمود العالی نے اس نشست میں اپنی تقریر کے درمیان بیان کیا : بحرین کی عوام اور یہ ملک بہت ہی حساس مواقع سے گذر رہی ہے اس طرح کہ دشمن اپنی تمام قوت کے ساتہ اس ملک میں اندرونی جنگ ایجاد کرنے میں مشغول ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬