18 July 2013 - 15:41
News ID: 5664
فونت
آیت الله نابلسی :
رسا نیوز ایجنسی ـ لبنان میں امام صادق (ع) حوزه علمیہ کے سربراہ نے صہیونی حکومت کی براور منصوبہ کی مذمت کرتے ہوئے تاکید کی : صہیونی حکومت اسلامی دنیا کی موجودہ حالات سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے ۔
صہیونی حکومت اسلامی دنیا کی موجودہ حالات سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں امام صادق (ع) حوزه علمیہ کے سربراہ آیت الله عفیف نابلسی نے صہیونی حکومت کی براور منصوبہ جس میں النقب کی لاکھوں ہیکٹر زمین کا مصادرہ اور النقب علاقہ کی بستیوں پر قبضہ اور لاکھوں فلسطینیوں کے بے گھر کرنے کے منصوبہ کی مذمت کی ۔

انہوں نے وضاحت کی : یہ منصوبہ بہت ہی خطرناک ہے اس منصوبہ کے خلاف مسلمانوں کو مقابلہ کرنا چاہیئے ۔

آیت الله نابلسی نے صہیونی حکومت کی طرف سے فلسطین کے مظلوم عوام پر روز بہ روز مظالم میں ہو رہے کثرت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : صہیونی حکومت اس وقت اسلام میں پائے جا رہے فتنہ اور بعض اسلامی ممالک کی حالات و ان ممالک کی موقف سے اچھی طرح فائدہ اٹھا رہی ہے ۔

لبنان کے اس عالم دین نے وضاحت کی : مسلمانوں کے لئے ضروری ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم و جرائم کو روکیں اور فلسطین کے مقبوضہ علاقہ میں یھودی بستی کی تعمیری منصوبہ بندی پر روک لگائے ۔

انہوں نے اسلامی دنیا میں اختلاف و جدائی کو صہیونی حکومت کی طرف سے مظالم میں اضافہ کی دلیل جانا ہے اور بیان کیا : صہیونی حکومت اس وقت مسلمانوں کی موجودہ حالت سے غلط فائدہ اٹھا رہی ہے اور فلسطین کے مقبوضہ علاقہ میں یھودی بستی سازی منصوبہ پر تیزی سے عمل کر رہی ہے ۔

آیت الله نابلسی نے تاکید کی ہے کہ صرف اسلامی دنیا کے درمیان اتحاد کے ذریعہ ہی فلسطینی قوم کے مستقبل کی امید کی جا سکتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬