‫‫کیٹیگری‬ :
21 July 2013 - 13:33
News ID: 5678
فونت
درس اخلاق میں بیان ہوا؛
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله مصباح یزدی نے تاکید کی : بسا اوقات آرام و آسائش خدا کی راہ میں جہاد کرنے والوں کو بھی دنیا پرست انسانوں میں بدل دیتی ہے ؛ ہمیں ملتا ہے کہ صدر اسلام کے مسلمانوں میں بھی جزبہ جہاد و شہادت کمزور ہوگیا تھا ۔
آيت‌ الله محمد تقي مصباح يزدي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حوزہ علمیہ قم ایران میں اخلاق کے استاد آیت‌ الله محمد تقی مصباح یزدی نے قائد انقلاب اسلامی ایران کے دفتر قم کے امام بارگاہ حضرت امام خمینی( رہ) میں منعقدہ ہونے والے درس اخلاق میں، زندگی میں صبر و استقامت کی اہمیت کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا : قرآن مجید نے مسلمانوں کو عظیم امر یعنی جزبہ صبر و استقامت کی حوصلہ افزائی میں مختلف راستہ اپنایا ہے کہ ان میں سے ایک تقدیرات اور حکمت الہی کا بیان ہے ۔
  
انہوں نے وضاحت کی : غرور اور نا امیدی سے نجات، اس کے فوائد میں سے ہیں کہ قرآن کریم نے ان تقدیرات اور الہی حکمتوں کو بیان کیا ۔

 

حوزہ علمیہ قم میں درس خلاق کے استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ تمام امور میں شرع و صبر کے مطابق وظیفہ پر عمل کیا جائے وضاحت کی : مراجع تقلید ، مجتہدین و فقہاء ، فقہی اصول و روش اور معیاروں کے تحت احکام کا استخراج و بیان کرتے ہیں اور ضروری ہے کہ تمام لوگ اسے اپنا نصب العین قرار دیں ۔ 

 

انہوں نے اظہار کیا : بعض احکامات کی دلیل و حکمت ہم پر واضح نہیں ہے لیکن یہ ہماری خلاف ورزی کی دلیل و بنیاد نہیں بن سکتا؛ حضرت ابراهیم (ع) نے بھی جب اپنے بیٹے کے ذبح کا حکم خدا کی طرف سے حاصل کیا تو اس کی حکمت کے سلسلہ میں نہیں پوچھا بلکہ اس کے انجام کے فکر میں تھے ۔

 

آیت ‌الله مصباح یزدی نے اس بیان کے ساتہ کہ خداوند عالم کے تمام احکامات میں گہری حکمتیں پوشیدہ ہیں وضاحت کی : اسلامی تعلیمات کبھی بھی اس بات کے موافق نہیں رہیں کہ جب تک انسان عمل کی حکمت کو نہ جان لے اس پر عمل نہ کرے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬