17 November 2009 - 19:37
News ID: 568
فونت
رسا نیوز ایجنسی ـ آیت الله قبلان نے یمن کے شیعوں سے ہو رہے جنگ کو محکوم کرتے ہوئے ملک عبد اللہ سے یمن کے مشکلات میں مثبت نقش پیش کرنے کی دعوت دی ہے ۔
آيت الله قبلان

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹ کے مطابق ، آیت الله شیخ عبدالامیر قبلان ، لبنانی شیعوں کے مجلس اعلای اسلامی کے صدر گذشتہ روز اپنے روزانہ کے درس اخلاق میں جو مقر مجلس میں انعقاد کیا جاتا ہے ، عربوں اور مسلمانوں کو صھیونی حکومت کی مکاری اور چالبازی سے جو دن و رات وحدت اسلامی کو مٹانے کی کوشش میں لگا ہوا ہے ہوشیار رہنے کو کہا ہے اور فرمایا : جب تک عرب اور مسلمان متفرق اور مختلف گروہ میں بٹے رہینگے اس وقت تک اسرائیل اس علاقہ میں حاکم رہیگا اور اگر اتحاد و محبت اور آپسی مدد کی حفاظت کی جائیگی تو اسرائیل اور اس کی مکاری ناکام ہو جائیگی ۔ 

 

آیت الله قبلان نے ملک عبد اللہ ابن عبد العزیز سعودی عرب کے بادشاہ سے یمن کے مشکلات اور صلح و آرامش کو یمن کی مختلف گروپوں میں قائم کرنے میں مثبت نقش پیش کرنے کی دعوت دی ہے اور یمن میں ہو رہے جنگ و جدال کو ختم کرنے کے لئے فورا نشست بلوانے اور اختلاف کو حل کرنے اور مسلمانوں کا خون بہانے سے روکنے کی خواہش ظاہر کی ہے ۔

لبنانی شیعوں کے مجلس اعلی اسلامی کے صدر نے دوسری جانب وزارتی بیانیہ کے صدور میں انصاف و انسجام کی رعایت اور معاشی ، صحتی اور عوام کے معاشرتی وضعیت پر غور و فکر کرنے کی تاکید کی اور سیاست دانوں کی کامیابی و کامرانی کے لئے اور عوام کی اعتماد کی شائستگی کی امید جتائی ۔

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬