21 July 2013 - 15:13
News ID: 5680
فونت
قائد ملت جعفریہ پاکستان:
رسا نیوزایجنسی - قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اسرائیل جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئےعالم اسلام سے یوم قدس کے اہتمام کی درخواست کی ۔
حجت الاسلام سيد ساجد علي نقوي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قائد ملت جعفریہ پاکستان و ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے قائم مقام سربراہ حجت الاسلام سید ساجد علی نقوی نے اپنے ارسال کردہ بیان میں صھیونی سازشوں کے خلاف اسلامی بیداری کی تاکید کی ۔


حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل ان ایام میں دو انتہائی ناپاک اقدامات کا مرتکب ہوا ہے تاکید کی : ایک طرف بیت المقدس میں مسلمانوں کے تاریخی قبرستان «مامن اللہ» پر ناجائز قبضہ کرکے ہوٹل، پارک اور تجارتی مراکز تعمیر کر رہا ہے اور دوسر ی طرف قبلہ اول کی بنیادوں میں کھدائی کرکے جارحیت کا مرتکب ہورہا ہے۔


سرزمین پاکستان کی اس نامور شخصیت نے اس جارحانہ اقدام کے خلاف اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا : او آئی سی اور اسلامی ممالک کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ اپنی اجتماعی قوت اور طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اسرائیلی جارحیت کو روکیں ۔


انہوں نے قبلہ اول کو اُمت مسلمہ کی مشترکہ میراث بتاتے ہوئے نصف صدی سے زائدعرصہ سے صہیونی طاقتوں کے زیر تسلط جانا اور کہا: بیت المقدس پر غاصبانہ قبضہ کے ساتھ ساتھ مظلوم فلسطینی عوام پر اسرائیل کے وحشیانہ مظالم انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہیں ۔


حجت الاسلام نقوی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسرائیل کی جانب سے ان واقعات کے بعد امسال یوم القدس کی اہمیت اور بھی زیادہ بڑھ گئی ہے اور اسرائیلی مظالم و جارحیت کے خلاف پورے ملک میں 2 اگست 2013ء بمطابق 23 رمضان المبارک 1434ھ بروز جمعہ یوم القدس منایا جارہا ہے مسلمانوں سے اپیل کی: تمام مکاتب فکر کے افراد بلا تفریق یوم القدس کے احتجاجی پروگرامز میں اپنی شرکت کو یقینی بنائیں اور قبلہ اول کی آزدی اور فلسطین کے قیام کے لئے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے مضبوط و متحد آواز اُٹھائیں ۔                                                 
                                                                                                     
           

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬