28 July 2013 - 19:48
News ID: 5719
فونت
حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر :
رسا نیوزایجنسی - حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ حزب اللہ کے خلاف ہر سازش ناکام ہے کہا: غاصب صھیونیت میں حزب اللہ سے ٹکرانے کی ھمت نہیں ہے ۔
حجت الاسلام شيخ نبيل قاووق

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے نائب صدر حجت الاسلام شیخ نبیل قاووق نے جنوبی لبنان کے شھر عیتیت کے امام بارگاہ میں ہونے والی ایک پروگرام میں حزب اللہ کو دھشت گردی کی فہرست میں قرار دیئے جانے کو غاصب صھیونیت کی کمزروی کی علامت جانا اور کہا: غاصب صھیونیت میں حزب اللہ سے ٹکرانے کی ھمت نہیں اسی بنا پر وہ پورپ یونین کے دست بہ دامن ہوئے ہیں ۔


شیخ قاؤق نے یورپی یونین کے فیصلے کو دہشتگردانہ اور صھیونی فیصلہ قراردیا اور کہا : یورپ یونین کے اس فیصلہ نے یہ ثابت کردیا کہ یورپ یونین امریکا اور اسرائیل کی مکمل اطاعت گزار ہے ، مگر غاصب صھیونیت ان تمام حربوں کے ذریعہ علاقہ کے محاسبات کو ھرگز نہیں بدل سکتی اور اپنے حق میں نہیں ختم کرسکتی ۔


انہوں نے کہا : حزب اللہ صیہونی جارحیت کے مقابل مستحکم رکاوٹ ہے اور امریکہ اور اسرائیل بھی حزب اللہ کے مقابل ناکام ہوچکے ہیں ۔


شیخ نبیل قاؤق نے کہا : صیہونی حکومت نے جو یورپی یونین کے اس اقدام سے بڑی امیدیں لگارکھی ہیں جان لے کہ اس طرح کے فیصلے حزب اللہ کو اپنی پالیسیاں بدلنے پرمجبور نہیں کرسکتے۔


واضح رہے یورپی یونین نے امریکہ اور صیہونی حکومت کے دباؤ میں آکر حزب اللہ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کردیا ہے۔

 

لبنان کے وزیرخارجہ عدنان منصور نے اس اقدام کی مذمت میں کہا: امریکہ ، صیہونی حکومت اور علاقہ کے بعض عرب ممالک نیز لبنان کی کچھ سیاسی پارٹیوں نے حزب اللہ کو دہشتگرد گروہ کی فہرست میں شامل کرنے کے لئے انتھک کوشش کی ہے۔


دنیا کے مختلف حلقون نے یورپی یونین کے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬