18 November 2009 - 15:45
News ID: 572
فونت
علوم و ثقافت اسلامي رسرچ سنٹرکے رئيس:
رسا نيوز ايجنسي - علوم و ثقافت اسلامي رسرچ سنٹرکے رئيس نے يمن ميں شيعيوں کے قتل عام پربين الاقوامي مراکز کے سکوت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: وھابيت اورعربستان گورمنٹ کا اتحاد دنياےاسلام کے لئے خطرناک ہے .
احمد مبلغي

 

حجت الاسلام احمد مبلغي نے رسا نيوز ايجنسي کے رپورٹر سے گفتگو ميں يمن کے مظلوم  شيعيوں کے قتل عام کي مذمت کرتے ہوئے کہا: اس کے باوجود کہ شيعہ نے دنياے اسلام کي بہت خدمت کي ہے ھميشہ ايک گروپ شيعت کا مخالف رہا ہے.
  

انہوں نے تاکيد کي : ايسا محسوس ہورہا ہے کہ ايک چھوٹي سي جماعت اس طرح کے کام انجام دے رہي ہے مگر چونکہ انکے پاس امکانات فراوان ہيں لھذا ماحول خراب کررکھا ہے .

حوزہ علميہ قم کے اس استاد نے يمن کے داخلي مسائل ميں عربستان کي مداخلت کي جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: وھابي علماء اور سعودي حکومت قديم زمانے سے متحد ہيں ايک کوتاہ مدت کے ل?ئے يہ اتحاد ٹوٹ گيا تھا مگر افسوس کہ دوبارہ متحد ہوگئے ہيں  .


انہوں نے وھابيت اور عربستان کے اتحاد کو دنياے اسلام کے لئے خطرناک بيان کرتے ہوئے کہا : ملک کے ڈپلوميٹک افراد کواس سلسلے ميں اپني سرگرمياں تيز کرديني چاھئے تاکہ ان دونوں کے درميان جدائي اور يہ اتحاد ٹوٹ سکے  .


حجت الاسلام مبلغي نے اس کے باوجود ياد دھاني کي : عربستان ھميشہ اس طرح رہا ہے کہ اسکے وھابي تفکرات خارجہ پاليسي ميں موثر رہے ہيں مگر ڈپلوميٹک افراد اسے کنٹرول کرسکتے ہيں .

 
علوم و ثقافت اسلامي رسرچ سنٹرکے رئيس نے يمن ميں شيعيوں کے قتل عام پربين الاقوامي مراکز کے سکوت پر تنقيد کرتے ہوئے کہا: افسوس سلامتي کونسل اور حقوق بشر کي حمايت کے مدعي معاملات کو ھميشہ تبعض کي نگاہ سے ديکھتے ہيں   .

انہوں نے بيان کيا : يہ ادارے بڑي طاقتوں سے متاثراورانکےغلام ہيں .


حجت الاسلام مبلغي نے اخر ميں تاکيد کي : ھميں ان اداروں کوانکے حال پر نہي چھوڑنا نہي چاھئے بلکہ روابط کو بہتر کرکے انہيں قضاوت کے ميدان ميں اتارنا چاھئے .

 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬