30 July 2013 - 17:18
News ID: 5726
فونت
ایرانی وزیر خارجہ:
رسا نیوز ایجنسی – اسلامی جھوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے فلسطینیوں سے خطاب میں کہا: فلسطینی اپنے مبارزہ کی نوک پیکان حقیقی دشمن اسرائیل کی سمت رکھیں ۔
ڈاکٹر علي اکبر صالحي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی جھوریہ ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹر علی اکبر صالحی نے « فلسطین اسلامی دنیا کے اتحاد کا محور» کانفرنس کو ارسال کردہ بیان میں فلسطینیوں کو اپسی اتحاد و یکجہتی کی تاکید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی اپنے مبارزہ کی نوک پیکان حقیقی دشمن اسرائیل کی سمت رکھیں ۔


صالحی نے فلسطین کو ملت اسلامیہ کی بیداری اور استقامت کا مظھر بتاتے ہوئے کہا: اس عرصہ میں دشمن نے فلسطین کو اسلامی دنیا سے جنگ کے لئے استعمال کرنے کے لئے مختلف حربہ اپنائے ۔


انہوں ںے مزید کہا: غاصب صھیونیت کوشش میں ہے کہ قدس کی ماھیت کو بدل کر دنیا کے سامنے اسے صرف یھودی ملک پیش کر سکے ۔


علی اکبر صالحی نے کہا : بڑی طاقتوں نے گذشتہ چھے دہائیوں میں مسئلہ فلسطین کو اپنے توسیع پسندانہ مقاصد کے لئے دباؤ کا ذریعہ بالخصوص تیل کےذخائر پر قبضے جمانے کا وسیلہ بنالیا ہے۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے کہا: قدس کو یہودی رنگ دینا اور مسجد الاقصی کے انہدام کی سازش نہ صرف فلسطینیوں اور عالم اسلام کے مفادات کے لئے خطرہ ہے بلکہ چونکہ سرزمین فلسطین کا تعلق انسانی ثقافت و تمدن سے ہے لھذا اسے ایران انسانیت کے لئے خطرہ شمار کرتی ہے اور تمام ملکوں، حکومتوں، قوموں اور آزاد ضمیر انسانوں اور حق پسند افراد سے یہ اپیل کرتی ہے کہ ارض فلسطین پر صیہونی حکومت کے توسیع پسندانہ اقدامات کا مقابلہ کریں۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ فلسطینی گروہوں کے اپسی اختلافات و رنجش نے غاصب صھیونیت کو جری کردیا ہے کہا: توقع ہے کہ فلسطینی تمام ہوشیاری اور سمجھداری کے ساتھ اتحاد و یکجہتی کی فضا ہموار کرکے اپنے مبارزہ اور مقابلہ کی نوک پیکاں حقیقی دشمن اسرائیل کے جانب رکھیں گے ۔


انہوں نے غاصب صھیونیت کو اس وقت اپنی حیات کے بدترین دوران سے روبرو جانا اور کہا: فلسطینیوں کی استقامت دشمن اور ان کے حامیوں کے محاسبات کو الٹا کرنے میں مددگار ہے  ۔


صالحی نے کہا: اگر چہ اسرائیل کی امرانہ سیاست نے اسے ھمیشہ اسے متوجہ کرایا ہے مگر افسوس فریادیں عالمی عکس العمل کے روبرو نہ ہوسکیں لھذا ضروری ہے کہ علاقہ کی مسلمان قومیں اپنی ذاتی توانائی پر تکیہ کرتے ہوئے فلسطین میں اسلامی مقدسات اور اقداروں کی حمایت کریں اور عالمی تسلط کو اپنے ارادہ کی طاقتوں کے زیر پا کردیں ۔


قابل ذکر ہے کہ « فلسطین اسلامی دنیا کے اتحاد کا محور» بین الاقوامی فلسطین کانفرنس ایرانی حکام اور تہران میں اسلامی ملکوں کے سفیروں کی شرکت میں گذشتہ روز ثقافت و ارتباطات اسلامی ادارے میں منعقد ہوئی۔


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬