30 July 2013 - 18:07
News ID: 5727
فونت
ھندوستان میں؛
رسا نیوز ایجنسی – ھندوستان کے مخلتف شھروں کے شیعوں نے حضرت امام علی علیہ السلام کی شہادت کے موقع پر مجالس کا انعقاد کیا.
مجالس و جلوس

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی ھندوستان سے رپورٹ کے مطابق، شھادت حضرت امام علی علیہ السلام کے موقع پر شھر لکھنو کی امام بارگاہوں اور گھروں میں سوگ کا سماں رہا ۔


خواتین نے گھروں میں فرش عزا بچھائی اور درگاہ شبیہ نجف سمیت دیگر روضوں پر پوری شب مجالس کا سلسلہ جاری رہا.


کل صبح کاظمین میں واقع مسجد کوفہ سے گلیم کے تابوت کا جلوس نکالا گیا جو پاٹا نالہ واقع مولانا میثم زیدی کی رہائش گاہ پر اختتام پذیر ہوا.


دوسری جانب دینی درسگاہ جامعہ ایمانیہ میں شھر بنارس میں شب داری کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی اور اپنے زندہ امام کو ان کے جد کا پرسہ دیا ۔


شب بیداری کی اخر مجلس کے بعد شبیہ تابوت بر امد کی گئی ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬