31 July 2013 - 16:03
News ID: 5735
فونت
ایس یو سی پاکستان کے جنرل سکریٹری:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان کے جنرل سکریٹری نے پاکستان میں رونما ہونے والے حالیہ دھشتگردانہ سانحہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا: ملک میں جنگل راج کا دور دورہ ہے ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے ارسال کردہ اپنے مذمتی بیان میں حکومت پاکستان اور سیکوریٹی مراکز کی نااھلی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔


حجت الاسلام واحدی نے کہا: ڈیرہ اسماعیل خان جیل پر مسلحہ دہشت گردوں کے حملے سے معلوم ہوتا ہے کہ ملک میں حکومت نامی کوئی چیز نہیں ہے اور یہ ملک دہشت گردوں کے لئے جنت بن گیا ہے ۔


انہوں نے یہ کہتے ہوئے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی ان دہشت گردوں کے آگے بے بس معلوم ہوتے ہیں اور بروقت اطلاع ملنے کے باوجود حکومتی اداروں کی خاموشی سمجھ سے بالا تر ہے حکومت سے مطالبہ کیا : ان دہشت گردوں کے خلاف ٹارگٹڈ آپریشن شروع کیا جائے اور قبائلی علاقہ وزیرستان جو ان دہشتگردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے خالی کرایا جائے اور ڈیرہ اسماعیل خان جیل میں ملوث دہشت گرداور فرار ہونے والے خطرناک قیدیوں کا تعقب کرکے انہیں گرفتار کیا جائے، اور اگر حکومت ایسا نہیں کرسکتی تو اسے مستعفی ہو جانا چاہئے۔   
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬