03 August 2013 - 16:46
News ID: 5749
فونت
اس بارخیرپور میں؛
رسا نیوز ایجنسی – خیرپور میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے زیر اھتمام عالمی یوم قدس ریلی میں شریک روزہ داروں پر شرپسندوں کی فائرنگ سے 12 مومنین زخمی ہوگئے ۔
عالمي يوم قدس ريلي خيرپور پاکستان

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل ضلع خیرپور اور جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائیزیشن خیرپور کی طرف سے خیرپور میں ہونے والی یوم قدس ریلی قصر حسینی امام بارگاہ سے نکالی گئی جس پر شر پسندودں نے گاڑھی پل کے مقام پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں 12 مومنین زخمی ہوئے،  زخمی مومنین کو علاج کیلئے مقامی اسپتال پہنچا دیا گیا ہے  ۔


شیعہ علماء کونسل خیرپور کے ضلعی صدر حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی قیادت میں ہونے والی اس ریلی کو دھشتگردی کے واقعہ کے باوجود ھزاروں مومنین نے شرکت کرکے سپاہ یزید کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا ۔


علاقے میں دھشتگردی کے اس واقعہ پر ریلی کے شرکاء نے حجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی کے حکم کے مطابق چھتری چوک پر علامتی دھرنا دیا ۔


شیعہ علماء کونسل خیرپور ضلعی صدرحجت الاسلام سید اسد اقبال زیدی نے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا : اب انتہا ہوگئی ہے۔ یہ ریاست ہے یا کہ جنگل ؟ ایک دن سینٹرل جیل پر حملہ کرکے خونی دھشتگردوں کو رہا کیا جاتا ہے جب کہ دوسرے دن ہمارے جلسے جلوسوں پر فائرنگ کی جاتی ہے مگر ریاست اور حکومت ٹس سے مس نہیں ہوتی ۔ ہم صرف قائد ملت جعفریہ پاکستان حجت الاسلام و المسلمین سید ساجد علی نقوی کے حکم کے منتظر ہیں اور قائد محترم کے فرمان کے مطابق ہم بارہا بار ریاست پر حجت تمام کرچکے ہیں ۔


واضح رہے کہ یوم القدس کی ریلی میں شرکت کیلئے آنے والے مومنین پر کئی سالوں سے مختلف مقامات پر پتھراؤ اور فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے مگر انتظامیہ ہمیشہ کی طرح خاموش تماشائی نظر آتی ہے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬