14 August 2013 - 15:52
News ID: 5806
فونت
آیت الله نابلسی:
رسا نیوز ایجنسی - آیت الله نابلسی نے شامی دھشت گردوں اور تکفیروں کے ساتھ بشار اسد حکومت کے برتاو کی قدردانی کرتے ہوئے کہا: دھشت گردوں کے ذریعہ شام میں جمھوریت کا دعوا بہت بڑا جھوٹ ہے ۔
آيت الله نابلسي

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے شهر صیدا میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل آیت الله شیخ عفیف نابلسی نے کل شام دفاع کمیٹی کے اراکین سے ملاقات میں کہا کہ شام کی حکومت نے اچھی طرح شامی دھشت گردوں کا مقابلہ کیا ۔


انہوں نے یاد دہانی کی: سازشوں اور مشکلات سے مقابلہ اور ائین پر پائداری بہت سخت کام ہے ، یہ وہ کام جسے بشار اسد حکومت نے کر دیکھایا ۔


اس لبنانی شیعہ عالم دین نے دھشت گردوں کے ذریعہ شام میں جمھوریت کا دعوا بہت بڑا جھوٹ جانا اور کہا: دشمن نہ فقط شام کی نابودی اور شام کو تقسیم کرنے درپہ تھا بلکہ علاقہ میں اپنے من موافق ایک نئی حکومت بھی تشکیل دینا چاہ رہا تھا ۔


آیت الله نابلسی نے شام کی حکومت کو عوامی حکومت بتاتے ہوئے کہا: شام کی حکومت اور شام کی فوج قوم سے الگ نہیں ہے کیوں کہ دھشت گردوں سے مقابلہ میں پوری قوم نے اپنی تمام توانائی صرف کردی ہے ۔
 

انہوں ںے واضح طور پر کہا: اس میں کوئی شک و شبہ کی گنجائش نہیں رہی کہ شام میں رونما ہونے والے حالات عالم اسلام کے خلاف عظیم سازش ہے ۔
 

لبنان کے شهر صیدا میں حوزه علمیہ امام صادق(ع) کے پرنسپل نے تاکید کی : عالم اسلام ، اسلامی مقاصد اور مسلمانوں کی مفاد کی تکمیل اور اسلامی دنیا میں اتحاد کی تقویت کی کوشش کے ۔

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬