21 November 2009 - 16:09
News ID: 581
فونت
قم کے امام جمعه :
رسا نیوز ایجنسی ـ قم کے امام جمعہ نے اپنی آج کے نماز جمعہ کے خطبہ میں بین الاقوامی معاشرے کی خاموشی خاص کر یمن میں ہو رہے عوام کا قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : بین الاقوامی معاشرے کی خاموشی اس سلسلہ میں بی معنی ہے اور اسلامی کانفرنس کو چاہیئے اس میں وارد ہو اور نسل کشی کو روکے ۔
حسيني بوشهري

 

رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ، حجۃ الاسلام والمسلمین سید هاشم حسینی بوشهری قم کے نماز جمعہ کے خطبہ میں یمن کے عوام کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : اس وقت یمن کے حالات بہت ہی نازک اور قابل فکر ہے اور اسلامی دنیا کے بعض حصہ جارحیت کے شکار ہیں ۔  


انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا : افسوس کی بات ہے یمن کے حادثہ میں ایسے لوگ کو ملوس دیکھا جا رہا ہے کہ ان سے ان چیزوں کی امید نہی رکھتے تھے ان کے ملک سے ۱۵۰ میزائیل بی گناہ مرد اور خواتین پر داغے گئے ہیں ۔


حجت الاسلام والمسلمین حسینی بوشهری نے بیان کیا : کیا یہ بھتر ہے کہ حج کے زمانہ میں مظلوموں اور بے گناہوں  کے سر پر میزائیلیں داغی جائیں اور وحدت اور اسی وقت عدالت کی ترویج کی جائے ۔


انھوں نے اظھار خیال کیا : جو لوگ خدا کے گھر کے میزبان ہیں ان سے اس مسائل کی امید نہ تھی کیونکہ وہاں وحی کی زمین اور حرم امن الھی ہے ۔


قم کے امام جمعہ نے اس سلسلہ میں بین الاقوامی معاشرے کی خاموشی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : : بین الاقوامی معاشرے کی خاموشی اس سلسلہ میں بی معنی ہے اور اسلامی کانفرنس کو چاہیئے اس میں وارد ہو اور نسل کشی کو روکے ۔


حجت الاسلام والمسلمین حسینی بوشهری نے اس سلسلہ میں ذمہ داروں کی حالات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : خوشی کی بات ہے کہ اس ملک کے ذمہ دار اس سلسلہ میں اچھی طرح کوشش کر رہے ہیں لیکن ڈپلومیسی کو اور بھی گسترش کریں ۔


انھوں نے کہا : اسی طرح مراجع کرام نے بھی اچھے انداز سے پیغام بھیجا ہے جو ان کے شکریہ کا مقام ہے


امام جمعہ قم نے امریکا کا ایران پر پابندی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : امریکا چند روز پیش اپنی پابندی ایران پر بڑھایا اور ۵۵ عرب بجٹ ایران کے مخالفت کے لئے جاری کیا ہے ۔

انہوں نے کہا : یہ موضوع امریکا کے فریبی نعرہ اور ایران کے لئے اوباما کے خطوط  کے مخالف ہے کہ جس کی طرف قائد انقلاب نے اشارہ کیا تھا ۔


حجت الاسلام والمسلمین بوشهری نے کہا : دشمن ابھی ھمارے عوام کو نہی پہچان سکی ہے اور عوام نے اپنے دشمن کو ھمیشہ کہتی آئی ہے اور پھر بھی کہتی ہے کہ تمہارے ظلم کے دباؤ میں نہی آ سکتے ۔


انہوں نے اظہار خیال کیا : جب تک دشمن ممالک کی کارکردگی میں اپنی تسلط طلبی اور زیاد خواہی سے ہاتھ نہی ہٹائیگا ھم لوگ سامراج سے ھر طرح کے رابطہ اور مذاکرہ کو ممنوع قرار دینگے ۔


قم کے امام جمعہ حجت الاسلام والمسلمین حسینی بوشهری نے حضرت امیرالمومنان امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمۃ الزهرا سلام اللہ کی شادی کی مناسبت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ھمارے جوانوں کو اس شادی سے درس لینی چاہیئے اور دوسری طرف بھی توجہ رکھنی چاہیئے تا کہ ان حضرت کی طرح زندگی گزاری جا سکے ۔


انہوں نے کہا : اھل خانوادہ جوانوں کی شادی کے لئے زمینہ فراھم کریں کیونکہ شادی کی ترویج سے معاشرہ میں برائی ختم ہو جائیگی ۔
 

 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬