22 November 2009 - 14:47
News ID: 588
فونت
آیت‌ الله نوری همدانی:
رسا نیوزا یجنسی - حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے آیه «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : حبل الله سے مراد ولایت و رهبریت ہے
آيت‌ الله نوري همداني


 رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید میں سے حضرت آیت‌الله حسین نوری همدانی نے اج ظھر کے وقت علماء وکمانڈرس سے ملاقات میں آیه «وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللَّهِ جَمِیعًا وَلَا تَفَرَّقُوا» کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: حبل الله سے مراد ولایت و رهبریت ہے اوراپنی زندگی میں اس کا تحفظ  بہت ضروری ہے .


انہوں  نے مزید کہا : اس حوالے سے کہ اسلام دشمن عناصر ایران سے مقابلہ میں عاجز ہیں اسلام سے بھی مقابلہ نہی کرسکتے ہیں کہ جس کشتی کے ناخدا رهبرمعظم انقلاب اسلامی ہیں لھذا رھبریت کا تحفظ اور پاسداری سبھی پرواجب ہے .


اس مرجع تقلید نے یاد دھانی کی : اس وقت اسلام کے دشمن کفار میں اسلام کا خوف اور خلیج فارس کے ممالک میں ایران کا خوف اور اھلسنت برادران میں تشیع کے پھیلنے کاخوف پھیلارہے ہیں اور حقوق بشر و ٹروریسم سے مقابلہ کا جیسا جھوٹھ بول کر دوسروں کو ھمارے خلاف ورغلا رہے ہیں.


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے مزید کہا : اسلام و انقلاب کے دشمن ایرانی قوم سے کینہ کی بناء پر ھمیشہ ھمارے ساتھ انکا برتاو منافقانه ہے اور ملت کے خلاف قدم اٹھاتے ہیں.

  
انہوں نے انقلاب اسلامی کے تحفظ کے لئےحاضرین کواعتقادی، عبادی، اخلاقی، مدنی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی، قضائی، جهادی اور سیاسی معارف کےتحصیل کی تاکید کی.


حوزه علمیه قم کےاس استاد درس خارج فقہ نے اپنی تقریر کے دوسرے حصہ میں « سوره توبه  کی آیه 122 » کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام هدایت و جهاد کے سایہ میں پروان چڑھا ہے اور جو تحریک قران میں عظمت و بزرگی کے ساتھ یاد کی گئی ہے اسے" نَفْر" یعنی حرکت اورھجرت کے معنی میں استعمال کیا گیا ہے .


اس مرجع تقلید نے فرمایا : علماء یعنی جس نے تعلیم اور تعلم کے راستہ پر قدم اٹھایا ہے اورجهادگریعنی جس نے اسلامی ممالک کی حدود کے تحفظ میں قدم اٹھایا ہےوہ اس ایت کا مصداق ہیں  .


اپ نے اسلامی ممالک کی حدود کے محافظین کو ھرطرح سے امادہ رہنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا : ھم اپنی ذمہ داریوں کو انجام دینے پر موظف ہیں نہ نتیجہ کے اوراس راستے میں شھید ہوجائیں یا کامیاب ھر دو صورت ھمارے لئے عزت کا سبب ہے .


حضرت آیت‌الله نوری همدانی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ ایران میں کروڑوں ادمی شھادت کے عاشق ہیں اوراسلام میں بالاترین فضلیت شھادت ہے امام جعفرصادق(ع) سے منقول روایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا : اسلام میں ھر اچھے کام سے اچھا موجود ہے تاکہ کوئی اللہ کی راہ میں شھادت پائے.


انہوں نے مزید کہا: پیاس ، تھکن اور بھوک مجاهدان راه خدا کے لئے اجر رکھتی ہے اور یہ جہاں بھی قدم رکھتے ہیں اسلام کے دشمنوں کی بے چینی کا سبب اور انکے اعمال میں اعمال صالح لکھے جاتے ہیں .


 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬