‫‫کیٹیگری‬ :
09 September 2013 - 17:42
News ID: 5905
فونت
آیت الله نوری همدانی نے شهرکرد کے مجمع میں:
رسا نیوز ایجنسی - حضرت آیت الله نوری همدانی نے شام پر امریکا کے ممکنہ حملہ کو دوطرفہ ہار سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا: مجاہدین اسلام نے اسرائیل کے حساس علاقہ کی شناسائی کرلی ہے ، شام پر امریکی حملہ کی صورت میں اسرائیل کے ان اہم مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا ۔
آيت الله نوري همداني شهرکرد ميں آيت الله نوري همداني شهرکرد ميں

 

رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق، مراجع تقلید قم سے حضرت آیت الله نوری همدانی نے اج ظھر سے قبل شھر کرد کے مصلی میں صوبہ چهارمحال و بختیاری کی عوام سے ملاقات میں کہا: قرآن کریم نے نعمتوں کے شکرانہ کی بہت زیادہ تاکید کی ہے اس طرح کہ قران کریم کے 73 حصوں میں اس موضوع پر خاص توجہ رکھی گئی ہے ۔ 


انہوں نے مزید کہا: خداوند تبارک و تعالی نے انسانوں کو عظیم صلاحیتوں اور توانائیوں کے ساتھ پیدا کیا اور تمام چیزیں اس موجود کے اختیار میں قرار دی گئیں ۔


حضرت آیت ‌الله نوری همدانی نے ایران کے نظام جمهوری اسلامی کو انقلاب اسلامی کی پہلی برکت جانا اور کہا: انقلاب اسلامی کے نتیجہ میں ایران سے ظلم کا خاتمہ ہوا اور انقلاب سے عدل و انصاف کا حکمرانی ہوئی ۔


انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اعتماد بہ نفس اور یقین انقلاب اسلامی کی دیگر برکتوں میں سے کہا: ایران کے لوگ سامراجیت کے ہاتھوں حقارت کا شکار تھے اور امام خمینی(ره) نے مکمل ہوشیاری ، اعتماد بہ نفس اور یقین و ایمان کی تقویت کے ذریعہ ایرانی معاشرہ کو دوبارہ حیات دی ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے کہا: لوگوں میں اعتماد بہ نفس کا دیگر نمونہ ایران کے ایٹمی مسئلہ میں بخوبی قابل دید ہے ، ملک کی علمی ترقی ایرانیوں کے اس یقین و اعتماد کا نتیجہ ہے ۔


اس مرجع تقلید نے انقلاب اسلامی کی تیسری برکت ثقافت جھاد کا احیاء جانا اور کہا: ایران، دفاع اور فوجی توانائیوں میں روز افزوں ترقی کرے اور ہر لمحہ کمین کئے دشمن کی شناسائی کرے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی نے تاکید کی : ایرانی معاشرہ میں خواتین کی منزلتوں کا احیاء اور اسلامی اقداروں من جملہ نماز جمعہ کا انعقاد انقلاب اسلامی ایران کی دیگربرکتوں میں سے ہے ۔


انہوں ںے یہ بیان کرتے ہوئے کہ اسلامی بیداری دنیا کے اہم مسائل میں سے ہے کہا: اج ایران کا اسلامی انقلاب، پوری دنیا تک پہونچ چکا ہے ۔


حضرت آیت الله نوری همدانی به نے شام پر امریکا اور عالمی سامراجیت کے ممکنہ حملہ کی جانب اشارہ کیا اور کہا: شام استقامت کے پیلٹ فارم پر ایران کے شانہ بشانہ رہا ہے ، اسی بنیاد پر دشمن کوشش میں ہے کہ اس استقامت کو توڑ کر رکھ دے مگر امریکا جان لے کہ اس کھیل میں بہر صورت ہار امریکا کی ہی ہے ۔


انہوں نے مزید کہا: مجاہدین اسلام نے اسرائیل کے حساس علاقہ کی شناسائی کرلی ہے ، شام پر امریکی حملہ کی صورت میں اسرائیل کے ان اہم مراکز کو نشانہ بنایا جائے گا ۔

 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬