15 September 2013 - 16:40
News ID: 5930
فونت
سید علی فضل الله :
رسا نیوز ایجنسی ـ بیروت کے امام جمعہ نے علاقہ میں امریکا کی مداخلت کی پالسی پر تنقید کرتے ہوئے اس ملک کو قوم کے ارادہ اور ان کی مرضی کا احترام کرنے کی تاکید کی ہے ۔
سيد علي فضل الله


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی فضل الله گذشتہ روز بیروت کے حارہ حریک علاقہ کے مسجد امامین حسنین (ع) میں امریکا کی طرف سے 11 ستمبر کے حادثہ کو اپنے مفاد میں استعال کرتے ہوئے اس علاقہ میں بعض ممالک کو اپنے قبضہ میں کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : امریکا اسلامی ممالک میں براہ راست مداخلت کر کے اپنی اور صہیونی حکومت کے مفاد و سلامتی کو حاصل کرنے کی کوشش میں ہے ۔

انہوں نے بیان کیا : امریکا کو چاہیئے کہ اس نے عراق اور افغانسان میں جو انسانی و مالی نقصان حاصل کیا ہے اس سے عبرت حاصل کرے اور دوسرے ممالک پر فوجی حملہ سے دوری اختیار کرے ۔
حجت الاسلام فضل الله نے امریکا کو تمام قوم کے ارادہ و مرضی کا احترام کرنے کی تاکید کرتے ہوئے اظہار کیا کہ یہ ملک اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے منطق و عقل سے دور اور ہٹ دھرمی کو اپنا پشت پناہ بنا رکھا ہے ۔

لبنان کے اس عالم دین نے شامی فوج کی طرف سے جوہری اسلحہ کے استعمال کا امریکا کی طرف سے الزام کو ایک ایسا بہانہ جس کے ذریعہ اس ملک میں پوری طرح مداخلت کر سکے جانا ہے اور کہا : حالانکہ امریکی حکام نے صہیونی حکومت کی طرف سے 33 روزہ جنگ میں کی گئی جرائم و ظلم کی کسی بھی طرح کا رد عمل پیش نہیں کیا ۔

انہوں نے شام کے بحران کا تنہا راستہ سیاسی گفت و گو جانا ہے اور تاکید کی ہے کہ شام کی حکومت اور ان کے مخالفین کو چاہیئے کہ اس ملک کے بحران کو گفت و گو و مشاورت کے ذریعہ حل کریں ۔

حجت الاسلام فضل الله نے تکفیریوں کی طرف سے شام کے شہر معلولا میں دہشت گردی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : دین اسلام ہمیشہ تمام ادیان کا احترام کرتا ہے اور کسی کو بھی یہ حق حاصل نہیں ہے کہ عیسائیوں پر ظلم کرے ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬