‫‫کیٹیگری‬ :
17 September 2013 - 16:26
News ID: 5940
فونت
آذربایجان کے عالم دین کے ساتہ ملاقات میں ؛
رسا نیوز ایجنسی ـ حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے اسلامی دنیا میں اپنے بھائی کے قتل عام کے رواج پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مسلمانوں کے درمیان اختلاف و جدائی پھیلانا دشمنوں کی سازش جانا ہے اور تاکید کی : سب مسلمان آپس میں بھائی ہیں جن کو جغرافیائی حدود الگ نہیں کر سکتی ۔
آيت الله مکارم شيرازي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق حضرت آیت الله ناصر مکارم شیرازی مرجع تقلید نے آج آذربائجان ملک کے عالم دین سے ملاقات میں اس بات کی تاکید کی ہے کہ ہم لوگ ملک آذربائیجان کے علماء اور وہاں کی عوام کے ساتہ بھائی چارگی کا احساس کرتے ہیں ، عظیم عبادت حج کے فلسفہ کو بھی اتحاد اور اسلامی قوم کے درمیان محبت و الفت جانا ہے ۔

مرجع تقلید نے تاکید کی : حج کا فلسفہ یہ رہا ہے کہ اسلام بیان کرنا چاہتا ہے دنیا کے تمام مسلمان ایک عظیم وحدت میں ہیں اور سب ایک دوسرے کے بھائی ہیں اس لئے اسلام کے اس فلسفہ جح کو زیادہ سے زیادہ مضبوط کیا جائے ، اس امور میں جغرافیائی حدود ایک دوسرے کو جدا نہیں کر سکتیں ۔

حوزہ علمیہ قم ایران میں درس خارج کے اس مشہور استاد نے اس تاکید کے ساتہ کہ اسلام ایک قوی مذہب ہے جس مکتب کے پاس بہت عمیق معارف موجود ہیں ، حقیقی مقصد کے حصول کے لئے مسلمانوں کے درمیان پہلے سے زیادہ اتحاد ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا : اگر تمام مسلمان ایک دوسرے کا ہاتہ پکڑ لیں تو اس وقت ہم لوگ اس دنیا میں ایک با عزت و شرافت اور بے خوف و دہشت مطمئن زندگی بسر کر سکتے ہیں ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی اسلامی قوم کے درمیان اتحاد کو سامراجی دنیا کے لئے ڈر و خوف کا باعث جانا اور تاکید کی : اسلام کے دشمن اس بات سے خوف کھاتے ہیں کہ ہم لوگ ایک روز آپس میں متحد ہو جائے نگے ؛ اسی وجہ سے وہ اس کوشش میں رہتے ہیں کہ ہم لوگوں کے درمیان اختلاف پیدا کرے اور ہم لوگوں کے درمیان شک و سوء ظن پیدا کرے ۔

انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے بعض اسلامی ممالک میں موجودہ صورت حال پر اظہار نظر کرتے ہوئے وضاحت کی : اگر اسلامی ممالک پر ایک نظر ڈالی جائے تو افسوس کے ساتہ دیکھنے کو ملے گا کہ کس طرح ایک بھائی دوسرے بھائی کو قتل کر رہا ہے اور اپنے ملک کو تباہی کی طرف لے جا رہا ہے اور یہ تمام صورت حال غیر ملکی عناصر کی مداخلت کی وجہ سے ہے ۔

حضرت آیت الله مکارم شیرازی نے تاکید کی : ہم لوگ دوست اور پڑوسی ممالک کے ساتہ بہت ہی قربت کا احساس کرتے ہیں ، ہم لوگ اس روز کا انتظار کر رہے ہیں کہ جب ایسے حالات پیدا ہو جائیں کہ بغیر ویزا اور بغیر کسی قانونی پیچیدگی کے آذربائجان کے برادر ایران تشریف لائیں اور ایرانی آذربائجان جائیں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬