24 September 2013 - 18:04
News ID: 5981
فونت
آیت الله بشیر نجفی :
رسا نیوز ایجنسی ـ نجف اشرف کے ایک مرجع تقلید نے اهل بیت (ع) کے ماننے والوں پر گذشتہ تاریخ میں ہوئے ظلم و ستم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : شیعہ آئمہ اطہار کی پیروی کرتے ہوئے فتنہ پھیلانے والوں کا مقابلہ کریں ۔
آيت الله نجفي


رسا نیوز ایجنسی کے رپورٹر کی رپورٹ کے مطابق نجف اشرف کے مرجع تقلید حضرت آیت الله شیخ بشیر نجفی نے نجف اشرف میں ان کے آفس میں شہر مقدس کربلا کے ذمہ داروں سے ملاقات میں دشمنوں کی طرف سے فتنہ پھیلانے کی سازش پر ہوشیار رہنے کی تاکید کی ہے اور کہا : سب لوگوں کو چاہیئے کہ اسلام کے دشمنوں کی طرف سے فتنہ پھیلانے کی سازش سے مقابلہ کے لئے تمام برادران اسلامی خصوصا اہل تشیعہ کو ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے ۔


انہوں نے وضاحت کی : اسلام ایک دین حق ہے کہ جس کو خداوند عالم نے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے وسیلہ سے لوگوں کے لئے نازل کیا اور جس حد تک دین اور اھل بیت علیہ السلام کے دشمن چاہیں اس دین ناب کے خلاف سازش تیار کرے اسی حد تک آئمہ اطہار علیہ السلام کے ماننے والوں کو چاہیئے کہ ان دشمنوں کا مقابلہ کریں ۔

حضرت آیت الله نجفی نے دنیا کے تمام گوشہ میں شیعوں کے قتل عام کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : شیعوں کے خلاف مظالم پہلے بھی رہے ہیں اور اسی طرح جاری بھی ہے اس مظالم کی خاص وجہ حقیقی اسلام و صحیح مذہب کی پیروی کرنا ہے ، شیعوں کے قتل عام و ظلم و ستم کی حد ختم ہو چکی ہے ۔

مرجع تقلید نے اپنی تقریر میں شہر مقدس کربلا کی مقام و منزلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے بیان کیا : شہر مقدس کربلا اور اس سرزمین کی حضرت اباعبد الله الحسین (ع) اور اسی طرح حضرت اباالفضل العباس (س) کے روضہ مبارک کی وجہ سے جو احترام و حرمت ہے تمام مومنوں کا دل و جان ہو چکا ہے ۔

انہوں نے اپنی گفت و گو میں اس مقدس مقام پر زائرین کا کثیر تعداد میں مشرف ہونے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا : ہر سال لاکھون کی تعداد میں اس مقدس کربلا معلی کی زیارت کے لئے زائرین مشرف ہو رہے ہیں ذمہ داروں کو چاہیئے کہ اس امر کی طرف خاص توجہ دیں اور زائروں کے لئے ضروری وسائل و امکانات فراہم کریں ۔
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬