26 September 2013 - 19:04
News ID: 5989
فونت
سید عمار حکیم :
رسا نیوز ایجنسی ـ اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر نے دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ممالک کو متنبہ کیا ہے کہ ایک روز ایسا آنے والا ہے کہ یہ گروہ ان کے ملک میں آ کر ان کو شدید نقصان پہوچائے نگے ۔
سيد عمار حکيم


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر حجت الاسلام سید عمار حکیم نے بغداد میں گذشتہ شب منعقد ہونے والی ہفتگی ثقافتی جلسہ میں بعض عربی و اسلامی ممالک کی طرف سے دہشت گردوں کی ھمایت پر شدید تنقید کرتے ہوئے بیان کیا : عربی و اسلامی مملک جنہوں نے دہشت گردوں کی حمایت کی ہے وہ ان کے انحرافی فکر کے حامی ہیں اور اپنے ملک کے یونیورسیٹی میں اس منحرف فکر کی تعلیم و تدریس کی اجازت دی ہے ان کو متنبہ کراتا ہوں کہ یہ دہشت گرد کینسر ان تک بھی پہوچے گا اور دہشت گرد ان ممالک کو بھی سخت نقصان پہوچائے گا ۔

انہوں نے وضاحت کی : دہشت گرد ایک مشخص و خاص قبیلہ و طبقہ کو اپنا نشانہ نہیں بناتا ہے بلکہ وہ اپنے فکر کے مخالف لوگوں کو کسی بھی طرح سے کچلنے کی کوشش کرتا ہے ، شام ملک میں آزاد فوج اور تمام دہشت گردوں کے ساتہ تنازعہ اس بات کی دلیل ہے ۔

حجت الاسلام حکیم نے عراق کی سلامتی ترقی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے وضاحت کی : حال میں ہوئی دہشت گردانہ حادثہ نے بیان کیا کہ یہ تمام لوگوں کے لئے روشن تھا کہ دہشت گرد اپنے منصوبہ کو کامیاب کرنے کی کوشش میں ہیں جو واضح ہے ۔

اعلی اسلامی کونسل عراق کے صدر نے شہرک صدرا اور الدورہ علاقہ عراق میں دہشت گردانہ دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے بیان کیا : دہشت گرد اس طرح کی جرم و بربریت کہ جس میں بہت سارے لوگوں کی جان چلی جاتی ہے اس کے ذریعہ وہ عراق کے اندر داخلی و مذہبی جنگ ایجاد کرنے کی کوشش میں ہیں ۔ مذہبی جنگ دہشت گردوں کے لئے نہایت مفید و بہترین موقع ہے جس کے ذریعہ وہ اپنے گروہ کو پھیلانے میں کامیابی حاصل کر سکتے ہیں ۔ 
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬