02 October 2013 - 15:12
News ID: 6012
فونت
شیعہ علماء کونسل پاکستان:
رسا نیوز ایجنسی - شیعہ علماء کونسل پاکستان جنرل کے سکریٹری نے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی بڑھتی قیمتوں کو ظلم کے مترادف بتاتے ہوئے کہا: عوا م کو سیاستدانوں سے بہت توقعات تھیں مگر جمہوریت کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہئیں ۔
حجت الاسلام عارف حسين واحدي


رسا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان جنرل کے سکریٹری حجت الاسلام عارف حسین واحدی نے پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے مہار کرنے کا مطالبہ کیا ۔


حجت الاسلام واحدی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ آئے روز پٹرولیم مصنوعات  اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ سے مہنگائی کا طوفان آگیا ہے : بڑھتی ہوئی مہنگائی ملکی معیشت کو مزید زبوں حالی کا شکار کردے گی ۔


انہوں ںے پٹرولیم مصنوعات اور بجلی میں حالیہ اضافہ کو ظالمانہ قراردے کر مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر اس فیصلے کو واپس لئے جانے کی درخواست کی اور کہا: عوام کو سیاستدانوں سے  بہت توقعات تھیں مگر جمہوریت کے ثمرات عوام تک نہیں پہنچ رہے ۔


شیعہ علماء کونسل پاکستان جنرل کے سکریٹری نے عوام نے عام انتخابات میں بھرپور حصہ لے کر ثابت کیا کہ وہ جمہوریت پسند قوم ہے لیکن دوسری جانب سیاستدان انتخابات میں بلند و بانگ دعوے کرکے کرسی اقتدار پر براجمان ہوتے ہی ان وعدوں کو ہوا میں اڑا دیتے ہیں۔


انہوں نے کہا یہ بیان کرتے ہوئے کہ اس وقت ملک بدترین دہشت گردی کے ساتھ ساتھ توانائی بحران کا شکارہے جبکہ رہی سہی کسر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی ہوشربا قیمتوں میں اضافہ نے نکال دی ہے کہا: عوام کو سیاستدانوں سے بہت توقعات تھیں اور امید تھی کہ طویل آمریت کے بعد جمہوری دور میں ان کی فلاح کیلئے اقدامات اٹھا ئے جائینگے مگر افسوس ایسا نہ ہوا اور آئے روز اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کرکے عوام کے صبر کا امتحان لیا جارہاہے ۔


حجت الاسلام واحدی نے مزید کہا: حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینا چاہئیں اور ایسے اقدامات اٹھانے چاہئیں تاکہ عوام تک جمہوریت کے ثمرات صحیح معنوں میں پہنچیں۔


سرزمین پاکستان کی اس نامور شخصیت نے یہ کہتے ہوئے کہ دن بدن ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل کمی ہورہی ہے اگر حکومت نے اس جانب توجہ نہ دی تو ملک میں معاشی استحکام لانا مشکل ہوجائیگا کہا: اس سے مہنگائی کا ایسا طوفان آجائیگا جس سے عوام کے لئے بے انتہا مشکلات پیدا ہوں گی اس لئے حکومت کو چاہیے کہ وہ عوام کی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر عمل پیرا ہو اور اقتصادی ترقی کیلئے ٹھوس اور جامع منصوبوں پر عملدرآمد کرے تاکہ دہشت گردی و لوڈشیڈنگ کی چکی میں پسنے والی عوام کو کچھ ریلیف مل سکے ۔ 
                                                                       
 

تبصرہ بھیجیں
‫برای‬ مہربانی اپنے تبصرے میں اردو میں لکھیں.
‫‫قوانین‬ ‫ملک‬ ‫و‬ ‫مذھب‬ ‫کے‬ ‫خالف‬ ‫اور‬ ‫قوم‬ ‫و‬ ‫اشخاص‬ ‫کی‬ ‫توہین‬ ‫پر‬ ‫مشتمل‬ ‫تبصرے‬ ‫نشر‬ ‫نہیں‬ ‫ہوں‬ ‫گے‬